URDUپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کو کنگزمین اکیڈمی کےخلاف شکست

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کو کنگزمین اکیڈمی کےخلاف شکست

لاہور ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں جے ڈی ڈبلیوکو کنگزمین اکیڈمی کے خلاف 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تین روزہ میچ کا فیصلہ دوسرے دن ہوگیا۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جے ڈی ڈبلیو کی ٹیم پہلی اننگز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ صاحبزادہ عبداللہ 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔زین اسحق نے 24 ناصر نواز نے 21 اور سمیر منہاس نے 18 رنز بنائے۔
حامد علی نے اور فیضان غنی نے بالترتیب 31 اور 38 رنز دے کر پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
کنگزمین اکیڈمی کی ٹیم پہلی اننگز میں 196 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔نجب خان56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد صداقت نے47 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ماجد علی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
کنگز مینن اکیڈمی کو 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
جے ڈی ڈبلیو دوسری اننگز میں190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔صاحبزادہ عبداللہ 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جہانزیب سلطان نے 55 رنز بنائے۔
حامد علی نے 54 رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔اسطرح انہوں نے میچ میں9 وکٹیں حاصل کیں۔ احمد حسین نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
کنگزمین اکیڈمی کو میچ جیتنے کے لیے111 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد طیب 52 اور نجب خان38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
جے ڈی ڈبلیو ابتک چار میچز کھیل چکی ہے جن میں سے دو ڈرا ہوئے ہیں اوردو میں اسے شکست ہوئی ہے۔
جے ڈی ڈبلیو کے اگلے میچوں کی تفصیل اسطرح ہے۔
9 سے 11 جون۔ بمقابلہ پی ایچ اے راولپنڈی ۔ عمران خان اسٹیڈیم پشاور۔
13 سے 15 جون ۔ بمقابلہ ریلویز۔نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آْباد۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.