پریذیڈنٹ ٹرافی میں پی ٹی وی کے اسرار حسین کی پانچ وکٹیں
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے دوسرے دن ایم آئی ٹی سلیوشنز کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف پہلی اننگز میں 376 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ابوذر طارق 77 ،خالد عثمان 41 اور اعتزاز حبیب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
محمد عباس نے 61 اور شاہد عزیز نے120 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے اس میچ میں اسٹیٹ بینک نے کم روشنی کے سبب کھیل جلد ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 138 رنز بنائے تھے۔
عبداللہ فضل 58 اورحسن رضا 51 رنز کےساتھ نمایاں رہے۔دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں108 رنز کا اضافہ کیا۔
شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کے آر ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے 220 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 129 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ شاہ زیب خان 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
اسرار حسین نے 56 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔کاشف علی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پی ٹی وی نے دوسری اننگز میں2 وکٹوں پر 44 رنز بناکر 135 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
پریذیڈنٹ ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے مزید دو میچز بدھ سے شروع ہونگے۔
غنی گلاس اور کنگزمین اکیڈمی کی ٹیمیں رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں مدمقابل ہونگی۔ ایس این جی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل کے درمیان میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔



Leave a Reply