URDUپی ایس ایل 11 ۔اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کی نذر

پی ایس ایل 11 ۔اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کی نذر

لاہور: پاکستان سپر لیگ 11 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان منگل کی شب قذافی اسٹیڈیم میں میچ بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی کرائے بغیر ختم کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا
گراؤنڈ اسٹاف کی بھرپور کوششوں کے باوجود میچ آفیشلز نے فیصلہ کیا کہ آؤٹ فیلڈ ابھی بھی بہت گیلی ہے اور میدان کے کچھ حصے بھی گیلے ہیں۔
اس میچ کے نہ ہونے کے بعد پشاور زلمی کے دو میچوں میں تین پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ کو یہ پہلا پوائنٹ ملا ہے۔ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر ابتک اپنے دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے دو میچز میں سے ایک جیتا ہے اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔
بدھ کو ملتان سلطانز کا مقابلہ حیدرآْباد کنگز مین سے ہوگا ۔ ملتان سلطانز کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنا دوسرا میچ بھی جیت کر کراچی کے ہم پلہ ہو جائے جبکہ حیدرآباد کنگز مین اپنے دونوں ابتدائی میچز ہارنے کے بعد پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.