نیشنل ٹی ٹوئنٹی: انونسیبلز نے چیلنجرز کو 30 رنز سے ہرادیا
لاہور۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں انونسیبلز نے چیلنجرز کو 30 رنز سے شکست دیدی۔
غنی گلاس گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ گل فیروزہ اور ماہم انیس نے 43- 43 رنز اسکور کیے۔ ارم جاویدنے35 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیانا بیگ اور نیلم مشتاق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں چیلنجرز 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 138 رنز بناپائی۔ اریجہ حسیب 37 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہیں نتالیہ پرویز نے 31 رنز بنائے۔ نورین یعقوب اور مومینہ ریاست نے دو دو وکٹیں حاصل کیں
گل فیروزہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں
کل باغ جناح میُں اسٹرائیکرز اور اسٹارز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ غنی گلاس گراؤنڈ میں چیلنجرز اور کانکررز مدمقابل ہونگی۔



Leave a Reply