URDUایشیا کپ انڈر 19: فرحان یوسف کی قیادت میں پاکستان ٹیم کا اعلان

ایشیا کپ انڈر 19: فرحان یوسف کی قیادت میں پاکستان ٹیم کا اعلان

فرحان یوسف  ایشیا کپ انڈر19  ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان انڈر 19ٹیم کی قیادت کریں گے جو 5 سے 14نومبر تک عمان میں کھیلا جائے گا۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز عبدالقادر اور حمزہ ظہور جبکہ بیٹرز عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔

آل راؤنڈرز میں احمد حسین اور حسنین عباس ڈار کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تیز بولرز میں عبدالسبحان، محمد صیام، علی رضا اور رضوان اللہ شامل ہیں۔ بائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپنر محمد حذیفہ اور بائیں ہاتھ کے اسپنر نقاب شفیق اسپن بولنگ کے اہم آپشنز ہوں گے۔

ایشیا کپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں سے صرف علی رضا اور حذیفہ احسن پاکستان کی اس انڈر19  ٹیم کا حصہ نہیں تھے جس نے ستمبر میں چار میچوں کی یوتھ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو تین ایک سے شکست دی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے گزشتہ اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں فائنل میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 191رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہیں۔

پاکستان کا پندرہ رکنی اسکواڈ۔

فرحان یوسف ( کپتان ) عبدالقادر ( وکٹ کیپر ) عبدالسبحان ۔ احمد حسین  ۔ علی رضا۔ حمزہ ظہور ( وکٹ کیپر ) حسنین عباس ڈار۔ حیام خان۔ حذیفہ احسن ۔ جہانگیربلال۔ محمد حذیفہ۔ محمد صیام۔ نقاب شفیق۔ رضوان اللہ اور عثمان خان۔

پاکستان کے میچز۔

6نومبر۔ پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات ۔

8نومبر ۔ پاکستان بمقابلہ بھارت۔

10نومبر۔ پاکستان بمقابلہ نیپال۔

12 نومبر۔ سیمی فائنلز۔

14نومبر۔ فائنل۔

تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہونگے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.