URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اسٹارز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اسٹارز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں اسٹارز نے چیلنجرز کو 69 رنز سے ہرادیا ۔ اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

بوہرنوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر97 رنز بنائےایمان فاطمہ 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

گل فیروزہ میچ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئیں۔ سدرہ امین نے 10 رنز اسکور کیے۔فاطمہ ثنا ۔ رامین شمیم اور نیلم مشتاق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹرائیکرز نے چار وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ نتالیہ پرویز 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔شہربانو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواد کلب گراؤنڈ میں اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر139 رنز بنائے۔ صدف شمس نے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کیے۔

طوبی حسن نے بھی2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔قرۃ العین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چیلنجرز جواب میں 70رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔عائشہ ظفر نے 35 رنز اسکور کیے۔عائشہ رحمن نے صرف 8 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مومنہ ریاست نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.