URDUایم آئی ٹی سلیوشنز پریذیڈنٹ ٹرافی کی فاتح ، فائنل میں اسٹیٹ بینک کو شکست

ایم آئی ٹی سلیوشنز پریذیڈنٹ ٹرافی کی فاتح ، فائنل میں اسٹیٹ بینک کو شکست

ایم آئی ٹی سلیوشنز نے اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون جیت لی۔

باغ جناح لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے اسٹیٹ بینک کو 51  رنز سے شکست دے دی ۔

اسٹیٹ بینک کو جیتنے کے لیے 237 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن میچ کے تیسرے دن اس کی 7 وکٹیں 165 رنز پر گرچکی تھیں اور اسے جیت کے لیے 72رنز درکار تھے جبکہ دوسری جانب ایم آئی ٹی سلیوشنز کو جیت کے لیے تین وکٹیں حاصل کرنا تھیں۔

اسٹیٹ بینک کی ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 20  رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوسکی۔

آل راؤنڈر مبصر خان جو فرسٹ کلاس کرکٹ میں پانچ سنچریاں بناچکے ہیں، اسٹیٹ بینک کی آخری امید تھے لیکن وہ اپنے گزشتہ روز کے اسکور 17 میں 15 رنز کا ہی اضافہ کرسکے اور محمد اسمعیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

محمد عباس 6 رنز اور کاشف بھٹی  2 رنز بناکر خالد عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔۔

ایم آئی ٹی کی طرف سے کپتان خالد عثمان نے اپنی لیفٹ آرم اسپن بولنگ سے 38 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اسطرح اس ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 29 ہوگئی۔محمد اسمعیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایم آئی ٹی نے گزشتہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو جیت کر اس سال گریڈ ون کے لیے کوالیفائی کیا اور اپنی شاندار کارکردگی سے یہ ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک کے حسن رضا نے سب سے زیادہ 807 رنز اسکور کیے جن میں 3 سنچریاں اور 4  نصف سنچریاں شامل ہیں۔ایم آئی ٹی کے محمد فاروق 3 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے739 رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے۔

بولنگ میں  ایم آئی ٹی کے محمد اسمعیل اور  اوجی ڈی سی ایل کے محمد عامر خان 32 ۔32 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.