URDUویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی : چیمپئنز کی انکریڈیبلز کے خلاف کامیابی

ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی : چیمپئنز کی انکریڈیبلز کے خلاف کامیابی

چیمپئنز نے انکریڈیبلز کو ویمنز سپر تھری  ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں چیمپئنز، انکریڈیبلز اور واریئرز حصہ لے رہی ہیں  جس کا فائنل 5 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں انکریڈیبلز کی کپتان گل فیروزہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور  20  اوورز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔عائشہ ظفر نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے40 رنز بنائے۔ عمیمہ سہیل نے 29رنز اسکور کیے۔ گل فیروزہ صرف 5 رنز بناسکیں۔

تسمیہ رباب نے29  رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تانیہ سعید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں چیمپئنز نے19.1 اوورز میں  5وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

نتالیہ پرویز نے2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے46 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔ شوال ذوالفقار نے ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔انوشا ناصر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ جمعرات کو چیمپئنز اور واریئرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.