URDUبابر اعظم کپتان مقرر

بابر اعظم کپتان مقرر

لاہور۔ بابر اعظم کو پی ایس ایل 2026 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ان کی قیادت میں پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے۔ بابر نے اس ایونٹ میں سب سے زیادہ 588 رنز، 84 کی اوسط اور 146 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اسکور کیے۔
یہ پہلا موقع ہے جب بابر پی ایس ایل کی ٹیم کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کی علامتی ٹیم کا یہ سلسلہ 2019 میں شروع ہوا تھا۔ جب اے بی ڈی ویلیئرز پہلے کپتان بنے تھے۔ شاداب خان (2020 اور 2024)، محمد رضوان (2021 اور 2022) اور شاہین شاہ آفریدی (2023 اور 2025) میں پی ایس ایل کی ٹیموں کے کپتان بن چکے ہیں۔ اس ٹیم میں ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑی شامل کیے جاتے ہیں۔
پی ایس ایل 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین سے تین تین کھلاڑی شامل ہیں، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ سے دو دو کھلاڑی شامل ہیں اور ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
ٹیم کا انتخاب پانچ رکنی پینل نے کیا جو کمنٹری ٹیم سے منتخب کیا گیا تھا۔ ایک خوبصورت اور مثبت اقدام کے طور پر پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی ایمرجنگ ٹیم کا بھی اعلان کیاہے جو ان نوجوان کھلاڑیوں کی پہچان ، پذیرائی اور متحرک کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جن کی کارکردگی اس ایونٹ میں متاثر کن رہی ہے۔
ٹورنامنٹ کی ٹیم ۔ بابر اعظم (پشاور زلمی کپتان) فخر زمان (لاہور قلندرز) کوسال مینڈس (پشاور زلمی وکٹ کیپر) ، شان مسعود (ملتان سلطانز)، عثمان خان (حیدرآباد کنگز مین)، شاداب خان (اسلام آباد یونائٹڈ)، حسان خان (حیدرآباد کنگز مین)، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، حنین شاہ (حیدرآباد کنگز مین) سفیان مقیم (پشاور زلمی) اور رچرڈ گلیسن (اسلام آباد یونائٹڈ)۔
بارہواں کھلاڑی حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) ۔
ٹورنامنٹ کی ایمرجنگ ٹیم ۔ سمیر منہاس (اسلام آباد یونائٹڈ) شامل حسین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) معاذ صداقت (حیدر آباد کنگز مین) سعد بیگ (کراچی کنگز وکٹ کیپر) فرحان یوسف (پشاور زلمی) سعد مسعود (راولپنڈیز)، حنین شاہ (حیدر آباد کنگز مین) علی رضا (پشاور زلمی)، محمد اسمعیل (ملتان سلطانز) عبید شاہ (لاہور قلندرز) مومن قمر (ملتان سلطانز)۔
بارہواں کھلاڑی ۔ محمد فاروق (لاہور قلندرز )۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.