URDUچوتھا ون ڈے : پاکستان انڈر 17 نے سری لنکا انڈر 17 کو 93 رنز سے ہرادیا

چوتھا ون ڈے : پاکستان انڈر 17 نے سری لنکا انڈر 17 کو 93 رنز سے ہرادیا

پاکستان انڈر17 نے سری لنکا انڈر 17 کو چوتھے ون ڈے  میں 93 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز  میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی۔

یاد رہے کہ پہلا میچ سری لنکا نے 99 رنز سے جیتا تھا۔دوسرے میچ میں پاکستان نے 151 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تیسرا میچ  پاکستان 5     وکٹوں سے جیتا تھا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50  اوورز میں  9 وکٹوں پر 273  رنز بنائے۔

کپتان اذان احمد نے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 82  رنز اسکور کیے۔

محمد یوسف  60  اور داؤد رانا 44 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

کالندوسچن تھانا ، تھاروکا سمنجیتھ اور ششیتھ بندارا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا  کی ٹیم 42.3  اوورز میں 180  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ریشن سولومنز نے 64 رنز بنائے۔ اسٹیون پیئرس نے33 رنز اسکور کیے۔

عمار خان نے 44 رنز دے کر3  وکٹیں حاصل کیں۔ فہد اقبال اور محمد صائم نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 24  اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.