URDUبال ٹمپرنگ : فخرزمان کی اپیل مسترد ، معطلی کا فیصلہ برقرار

بال ٹمپرنگ : فخرزمان کی اپیل مسترد ، معطلی کا فیصلہ برقرار

اہور: پاکستان سپر لیگ 11 میں جمعرات کو کھیلے گئے میچوں میں اسلام آباد یونائٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔
کراچی کنگز کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے اور اب وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈنے اس ٹورنامنٹ میں اپنے تیسرے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔
جواب میں اسلام آباد یونائٹڈ نے 18 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف دو وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔
گلیڈی ایٹرز ، کپتان سعود شکیل اور شامل حسین کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں بننے والے 50 رنز کے بعد مشکلات سے دوچار دکھائی دی۔
سعود شکیل 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شامل حسین 21 اورخواجہ نافع 18 رنز بناسکے۔
شاداب خان نے لگاتار گیندوں پر بین مکڈرمٹ ( 3 ) اور بیون جیکبس ( صفر ) کو آؤٹ کیا تو مجموعی اسکور 5 وکٹوں پر صرف 93 رنز تھا۔
حسن نواز اور ٹام کرن نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 49 گیندوں پر قیمتی 90 رنز کا اضافہ کرکے صورتحال کو بہتر بنادیا۔
پی ایس ایل 10 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 66 رنز اسکور کیے اورآؤٹ نہیں ہوئے۔ ٹام کرن نے 29 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
شاداب خان نے 23 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائٹڈ کو 61 رنز پر پہنچنے تک ڈیون کانوے ( 18 ) اور آندریز ہووز ( 2 ) کی وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا دونوں کو ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔
نوجوان سمیر منہاس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی نصف سنچری مکمل کی اور 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 83 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
انہوں نے کپتان شاداب خان کے ساتھ تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 128 رنز کا اضافہ کیا۔ شاداب خان نے آؤٹ ہوئے بغیر 69 رنز اسکور کیے جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ۔
شاداب خان نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔
دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے ۔
جواب میں کراچی کنگز نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں پانچ وکٹوں پرہدف حاصل کرلیا۔
راولپنڈیز کی تین وکٹیں صرف 55 رنز پر گرگئی تھیں۔ یاسر خان ( 8 ) اور کامران غلام ( 10 ) کو خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا جبکہ کپتان محمد رضوان ( 21) کی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔ اس موقع پر ڈیرل مچل اور سام بلنگز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 120 رنز کا اضافہ کیا۔
سام بلنگز 58 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس اننگز میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے جن میں سے 4 چوکے انہوں نے عباس آفریدی کے تیسرے اوور میں لگائے تھے۔
ڈیرل مچل کی 5چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے65 رنز کی اننگز کا خاتمہ میرحمزہ نے کیا۔
حسن علی نے اپنی تیسری وکٹ کول مک کانکی کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔ چھٹے نمبر پر آنے والے عبداللہ فضل صرف سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
حسن علی تین اور خوشدل شاہ دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
کراچی کنگز نے اگرچہ جارحانہ انداز میں اننگز شروع کی لیکن اسے دو وکٹوں کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ محمد وسیم دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا بھی ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
70 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ڈیوڈ وارنر اور اعظم خان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز کا اضافہ کیا۔ڈیوڈ وارنر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اعظم خان پر قسمت بھی مہربان رہی پہلے محمد عامر اور پھر رشاد حسین نے ان کا کیچ ڈراپ کیا۔ بالآخر عامر کی گیند پر رشاد حسین نے ہی کیچ لے کر ان کی 74 رنز کی شاندار اننگزکا خاتمہ کردیا جو صرف 34 گیندوں پر مشتمل تھی اور اس میں 6 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
ان کے آؤٹ ہوتے وقت کراچی کنگز جیت سے صرف10 رنز دور تھی لیکن اس تک پہنچنے میں اسے معین علی ( 5 ) کا نقصان بھی اٹھانا پڑا جو ڈیرل مچل کی اس اننگز میں تیسری وکٹ بنے لیکن عباس آفریدی کے چھکے نے کراچی کنگز کو جیت دلادی ۔
اعظم خان اپنی شاندار اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
جمعہ کے روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.