URDUویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی: انکریڈیبلز کی لگاتار تیسری شکست

ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی: انکریڈیبلز کی لگاتار تیسری شکست

پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں چیمپئنز نے  انکریڈیبلز کو 14 رنز سے شکست دے دی ۔

یہ چیمپئنز کی دوسری کامیابی ہے جبکہ انکریڈیبلز کو لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں اتوار کو کھیلے گئے اس میچ میں  چیمپئنزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔

عائشہ رحمن نے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے35  رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں ۔نجیہہ علوی نے 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کیے۔ کومل خان نے 24  اور سائرہ جبین  نے  23 رنز اسکور کیے۔

سدرہ امین صرف 8 رنز بناسکیں۔نتالیہ پرویز صفر پر آؤٹ ہوئیں

انوشا ناصر نے 16 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ام ہانی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انکریڈیبلز جواب میں 19.5 اوورز میں  129رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

گل فیروزہ نے 4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز اسکور کیے۔عروب شاہ 32 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔

عائشہ رحمن ، تانیہ سعید اور طیبہ امداد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تینوں نے اٹھارہ اٹھارہ رنز دے کر یہ وکٹیں حاصل کیں۔

ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ  پیر کے روز  واریئرز اور چیمپئنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.