URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: ۔اسٹارز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: ۔اسٹارز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

لاہور۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے میچوں میں اسٹارز نے انونسیبلز کو37 رنز سے شکست دے دی۔ اسٹرائیکرز نے کانکررز کے خلاف 56 رنز سے شکست دے دی۔
باغ جناح میں کھیلے گئے میچ میں اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 151رنز بنائے۔ جویریہ سجاد نے 37رنز اسکور کیے۔ مومینہ ریاست نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انونسیبلز114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ارم جاوید نے31 رنز بنائے۔
عائشہ بلال نے تین اور عائشہ رحمن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔یہ دونوں کھلاڑی پلیئرز آف دی میچ قرار پائیں۔
غنی گلاس گراؤنڈ میں اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں9 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔عالیہ ریاض نے 40 رنز بنائے۔
انوشے ناصر نے13 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں جو ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ میں دوسری بہترین کارکردگی ہے یہ ریکارڈ سعدیہ یوسف کا ہے جنہوں نے 2012میں لیزرز کی طرف سے اسٹرائیکرز کے خلاف 10 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جواب میں کانکررز کی ٹیم 91 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علینہ اقبال نے 31رنز اسکور کیے۔
نشرہ سندھو ۔ رابعہ رانی اور زیب النساء نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
عالیہ ریاض پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
جمعہ کے روز بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔
باغ جناح میں چیلنجرز کا مقابلہ اسٹرائیکرز سے ہوگا۔ غنی گلاس گراؤنڈ میں کانکررز کا مقابلہ انونسیبلز سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا پلے آف 11 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 12 مئی کو ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.