URDUپریذیڈنٹ ٹرافی فائنل: ایم آئی ٹی کی 203 رنز کی برتری ، ابوذر طارق کے85 رنز

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل: ایم آئی ٹی کی 203 رنز کی برتری ، ابوذر طارق کے85 رنز

ایم آئی ٹی سلیوشنز نے اسٹیٹ بینک کے خلاف پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل کے دوسرے دن  اپنی دوسری اننگز میں 7  وکٹوں کے نقصان پر 263   رنز بنالیے تھے۔

اس طرح اسے مجموعی طور پر 203 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی 3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات ایم آئی ٹی کے وکٹ کیپر بیٹرابوذر طارق کی 85 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز تھی۔

باغ جناح گراؤنڈ میں پانچ روزہ فائنل کے دوسرے دن اسٹیٹ بینک نے 136رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی اور 36 رنز کے اضافے پر پوری ٹیم رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اسطرح اسے پہلی اننگز میں 60 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

بولنگ میں چھ وکٹیں لینے والے سراج الدین نے بیٹنگ میں بھی ذمہ داری دکھائی اور32 رنز ناٹ آؤٹ  کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے محمد عباس (11) کے ساتھ آخری وکٹ کی شراکت میں 36 رنز کا اضافہ کیا۔

عامرجمال جنہوں نے گزشتہ روز چھ وکٹیں حاصل کررکھی تھیں اننگز میں 32 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

ایم آئی ٹی سلیوشنز کی دوسری اننگز میں ابوذر طارق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے گیندوں پر 4 چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 85 رنز اسکورکیے۔

عامر جمال نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 6چوکوں کی مدد سے45 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ ابھی ناٹ آؤٹ ہیں۔

سلمان خان  28 اور محمد فاروق 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد عباس نے 54 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد اب  934 ہوگئی ہے۔

سراج الدین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.