انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈز کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 کے ون ڈے اور چار روزہ میچ کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔فرحان یوسف دونوں اسکواڈز کی قیادت کریں گے۔
انگلینڈ انڈر 19 اس دورے میں ایک چار روزہ میچ کے علاوہ 45 اوورز کے تین ون ڈے میچز کھیلے گی تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان انڈر 19 ون ڈے اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
فرحان یوسف (کپتان) عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد۔
چار روزہ میچ کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ۔
فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، حیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد صیام، محمد صہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد۔
شاہد انور ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر ہونگے۔
دورے کا شیڈول۔ ( تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے )
5 دسمبر۔ پہلا ون ڈے ۔
7دسمبر دوسرا ون ڈے ۔
9 دسمبر تیسرا ون ڈے۔
13 تا 16 دسمبر ۔ واحد چار روزہ میچ۔
یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19نے اسی سال انگلینڈ کا دورہ کیا تھا جہاں اس نے ون ڈے سیریز تین ایک سے جیتی تھی جبکہ چار روزہ میچ میں اسے 10 رنز سے شکست ہوئی تھی۔



Leave a Reply