38 مینز کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 38 مینز کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔
بابر اعظم اور سلمان علی آغا ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹگری میں شامل ہیں ۔
اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان۔ شاہین آفریدی ۔ حارث رؤف اور فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹگری میں شامل کیے گئے ہیں۔
حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا۔ صاحبزادہ فرحان۔ شاداب خان ۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹگری میں شامل ہیں۔
ڈویلپمنٹ کیٹگری میں 19 نوجوان کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے ۔ان کھلاڑیوں میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا ۔ فرحان یوسف۔ حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری ۔محمد عمران رندھاوا ۔رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس ثاقب خان شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شان مسعود ۔ صائم ایوب اور محمد رضوان کے نام شامل نہیں ہیں۔



Leave a Reply