URDUپانچویں ون ڈے میں پاکستان انڈر17 کی کامیابی ، محمد یوسف کی سنچری

پانچویں ون ڈے میں پاکستان انڈر17 کی کامیابی ، محمد یوسف کی سنچری

پاکستان انڈر17 نے  محمد یوسف کی سنچری کی بدولت سری لنکا انڈر 17 کو پانچویں ون ڈے  میں   27 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی۔

یاد رہے کہ پہلا میچ سری لنکا نے 99 رنز سے جیتا تھا جس کے بعد پاکستان نے دوسرے میچ میں  151 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی  تیسرا میچ  اس نے 5     وکٹوں سے جیتا تھا اور چوتھے میچ میں 93 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  کھیلے گئے پانچویں اور آخری  ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50  اوورز میں 7 وکٹوں پر  283   رنز بنائے۔

محمد یوسف نے 12 چوکوں  کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔یہ ون ڈے سیریز میں ان کی دوسری سنچری ہے۔

کپتان اذان احمد نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے  91 رنز اسکور کیے۔

ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 138 رنز کا اضافہ کیا۔

کالندو سچنتھانا اور روین سچنتھا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا  کی ٹیم 50 اوورز میں   7 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بناسکی۔سندرو ملشن نے 56 رنز اسکور کیے۔چینول مینلاکا نے 40  ناٹ آؤٹ اور ینولا ہیواوی تھارانا نے 46 رنز بنائے۔محمد صائم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی ٹیم نے اس دورے میں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ تین روزہ میچ بھی کھیلا جو ڈرا ہوگیا۔

اس سیریز میں پاکستان کے محمد یوسف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین روزہ میچ میں 161 رنز کی شاندار اننگزکھیلی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں وہ 117 ۔ 60 اور 105 رنز کی تین اہم اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.