ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان
لندن ۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کولارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں ایشیز کی دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لارڈز چوتھے ویمنز ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔
مینز کرکٹ کی طرح ویمنز کرکٹ میں بھی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سخت مقابلے رہے ہیں جسے دنیا دیکھنا پسند کرتی ہے اور 5 جولائی کے اس فائنل میں بھی ایک سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے لیے فائنل تک کا یہ سفر کامیاب رہا ہے۔ چھ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے اپنے گروپ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے تمام پانچوں میچوں میں کامیابی حاصل کی اور پھر سیمی فائنل میں اس نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سےہرایا ۔
انگلینڈ کی ٹیم 2009 کے بعد دوبارہ عالمی چیمپئن بننے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس نے بھی اپنے گروپ میں تمام پانچوں میچز جیتے اور پھر سیمی فائنل میں پچھلے دو ٹورنامنٹس کی رنرز اپ جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست دی۔
انگلینڈ کا یہ 5 واں فائنل ہے۔ اس نے 2009 میں پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد 2012 ۔2014اور 2018 میں تین فائنل کھیلے تھے جن میں اسے شکست ہوئی تھی۔
آسٹریلیا کا یہ آٹھواں فائنل ہے وہ چھ مرتبہ 2010 ۔2012۔2014۔2018۔2020 اور 2023 میں عالمی اعزاز اپنے نام کرچکی ہے ۔ 2016میں اسے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
موجودہ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ڈینی ہاج ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ 294 رنز بناکر سرفہرست ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں وہ سنچریاں بنانے والی تین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔ دیگر دو بیٹرز جنوبی افریقہ کی تیزمین برٹس اور سری لنکا کی چماری اتاپتو ہیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایلس پیری نے سب سے زیادہ 185 رنز بنائے ہیں۔
بولنگ میں آسٹریلیا کی سوفی مولینیکس 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولرز میں دسویں نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن اور چارلی ڈین نے نو نو وکٹیں حاصل کی ہیں۔



Leave a Reply