URDUنیشنل چیمپئنز کپ : پاکستان وائٹس کی پاکستان بلوز کے خلاف 6 رنز سے کامیابی، وسیم جونیئر کی کریئر بیسٹ پانچ وکٹیں

نیشنل چیمپئنز کپ : پاکستان وائٹس کی پاکستان بلوز کے خلاف 6 رنز سے کامیابی، وسیم جونیئر کی کریئر بیسٹ پانچ وکٹیں

ملتان ۔ نیشنل چیمپئنز کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان وائٹس نے محمد وسیم جونیئر کی کریئر بیسٹ پانچ وکٹوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان بلوز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

اس ٹورنامنٹ میں یہ وائٹس کی پہلی کامیابی اور بلوز کی پہلی شکست ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں بلوز نے ٹاس جیت کر وائٹس کو بیٹنگ دی جو49.3 اوورز میں 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں بلوز 49.4اوورز میں 239رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

وائٹس کی اننگز میں کپتان صائم ایوب دوسرے میچ میں بھی بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 22 رنز بناکر محمد فائق کی گیند پر بولڈ ہوگئے جنہوں نے محسن ریاض کو 8 اور عثمان خان کو 29 رنز پر آؤٹ کردیا۔

عثمان خان نے شاہ زیب خان کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 73 رنز کا اضافہ کیا۔

پہلے میچ میں 76 رنز بنانے والے شاہ زیب خان نے اس میچ میں بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔ان کی اہم وکٹ معاذ صداقت نے حاصل کی جنہوں نے خوشدل شاہ کو بھی ایک رن پر آؤٹ کیا۔

دوسری جانب عرفات منہاس نے 20 رنز بنانے والے حسن نواز کی وکٹ حاصل کرلی۔

پاکستان وائٹس جس کا اسکور ایک موقع پر صرف 2 وکٹوں پر 117رنز تھا صرف 40 رنز کے اضافے پر4 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔

حارث رؤف ( 27 ) سعد مسعود ( 35 ) اور وسیم جونیئر ( 21 ) کی وجہ سے وائٹس 245کے اسکور تک پہنچ پائی۔

محمد فائق بلوز کے سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ معاذ صداقت نے 12 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

بلوز کی اننگز میں کپتان صاحبزادہ فرحان چار چوکوں کی مدد سے 17 رنز بناکر شاہنواز دھانی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

معاذ صداقت اور محمد فائق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 99 رنز کا اضافہ کیا۔معاذ صداقت 59 اور فائق 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بلوز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔عرفان نیازی 3 چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ حسن علی ( 29 ) کی کوشش بار آور ثابت نہ ہوسکی

وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 46 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔لسٹ اے ون ڈے میں انہوں نے پہلی مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شاہنواز دھانی نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 53 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

جمعہ کو ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز مدمقابل ہونگی۔

15 اگست کو پاکستان بلوز کا مقابلہ پاکستان گرینز سے ہوگا۔ 16 اگست کو پاکستان گولڈ اور پاکستان وائٹس مدمقابل ہونگی۔

فائنل 18 اگست کو کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.