URDUسری لنکا کی پیٹرنز الیون کے خلاف 142 رنز سے کامیابی

سری لنکا کی پیٹرنز الیون کے خلاف 142 رنز سے کامیابی

سری لنکا نے پیٹرنز الیون  کے خلاف  تین روزہ  نان فرسٹ کلاس پریکٹس میچ 142  رنز سے جیت لیا۔

میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ صرف111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد کلب میں کھیلے گئے  میچ میں پیٹرنز الیون  کے بیٹرز دوسری اننگز میں بری طرح ناکام رہے۔یہ وہ بیٹرز ہیں جنہیں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

طیب عارف 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عبداللہ فضل نے 21 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے اذان اویس صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ سمیر منہاس 18۔ محمد طحہ 16 ۔ محمد سلیمان 8 اورکپتان سعد بیگ 2 رنز بناسکے۔

کیسارا نونتھا نے 26رنز دے کر 4  وکٹیں حاصل کیں۔ ایشان مالنگا نے صرف 6 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز  121 رنز  6 کھلاڑی آؤٹ  پر شروع کی اور 60 رنز کے اضافے پر پوری ٹیم 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

ملان رتنائیکے 5 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انجلا بندرا نے 34   اورکیسارا ناونتھا نے 30  رنز اسکور کیے۔کپتان کوسال مینڈس 3 رنز بناسکے۔دنیش چندی مل نے دوسری اننگز میں بھی صفر پر آؤٹ ہوکر پیئر حاصل کیا۔

عبید شاہ نے 18 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں ۔ شعیب اختر جونیئر نے 26 رنز دے کر3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ثاقب خان کے حصے میں دو وکٹیں آئیں ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ  9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ17  نومبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.