URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسٹارز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسٹارز کی کامیابی

لاہور۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسٹارز نے چیلنجرز کو 39 رنز سے شکست دے دی۔
غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
کپتان طوبٰی حسن نے 57 رنز اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔کائنات حفیظ نے 34 اور ثمینہ آفتاب نے 33 رنز بنائے۔زوناش عبدالستار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں چیلنجرز 17 اوورز میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نتالیہ پرویز نے 39 رنز اسکور کیے۔ایمان نصیر اور سدرہ نواز نے23 ۔ 23رنز بنائے۔
عمیمہ سہیل نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 12 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔علیسہ مختیار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
طوبٰی حسن پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ہفتے کے روز انونسیبلز اور اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں اسٹارز۔ چیلنجرز۔ انونسیبلز۔ اسٹرائیکرز اور کانکررز شریک ہیں۔
اسٹارز کی کپتان طوبٰی حسن ہیں۔چیلنجرز کی قیادت ڈیانا بیگ کررہی ہیں۔ انونسیبلز کی کپتان منیبہ علی ہیں ۔ اسٹرائیکرز نے نشرہ سندھو کو قیادت سونپی ہے جبکہ کانکررز فاطمہ ثنا کی قیادت میں یہ ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے۔
ڈبل لیگ کی بنیاد پر اس ٹورنامنٹ کے میچز دو گراؤنڈز غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ اور باغ جناح میں کھیلے جارہے ہیں۔ فائنل 12 اپریل کو ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.