URDUپاکستان گرینز نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ، محمد سلیمان کی سنچری

پاکستان گرینز نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ، محمد سلیمان کی سنچری

ملتان ۔ پاکستان گرینز نے پاکستان بلوز کو 192 رنز سے شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس میچ کی خاص بات محمد سلیمان کی سنچری تھی۔

یہ گرینز کی اس ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری کامیابی ہے جبکہ بلوز کی ٹیم اپنا دوسرا میچ ہاری ہے۔

16 اگست کو ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ پاکستان وائٹس اور پاکستان گولڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان وائٹس نے اگر پاکستان گولڈ کو شکست دے دی تو وہ بھی چار پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ جائے گی لیکن گولڈ کی جیت کی صورت میں بلوز۔ وائٹس اور گولڈ کے دو دو پوائنٹس ہونگے اور پھر فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پچھلے دونوں میچوں میں سنچریاں بنانے والے فخرزمان کو آج آرام کی غرض سے نہیں کھلایا گیا۔

پاکستان گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 302 رنز بنائے۔اس نے لگاتار دوسرے میچ میں تین سو سے زائد رنز بنائے ہیں۔

جواب میں پاکستان بلوز 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

گرینز کی اننگز کی خاص بات محمد سلیمان کی ناقابل شکست سنچری تھی۔انہوں نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

سعد بیگ نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز اسکور کیے اس طرح انہوں نے لسٹ اے ون ڈے میں اپنا کریئر بیسٹ اسکور بھی برابر کردیا۔

سعد بیگ اور محمد سلیمان کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 135 رنز کا اضافہ کیا۔ فرحان یوسف نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی اور سلیمان کے ساتھ 90 رنز کی شراکت قائم کی۔

بلوز کی ٹیم کپتان صاحبزادہ فرحان پر انحصار کررہی تھی لیکن وہ صرف 19 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جنہوں نے محمد فائق ( 18) اور عرفان خان ( 2 ) کی وکٹیں بھی حاصل کرڈالیں۔دوسری جانب شاداب خان اور محمد حسنین کی عمدہ بولنگ نے بلوز کی مایوسی کو انتہا پر پہنچادیا۔

عرفات منہاس 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

فہیم اشرف نے تین اور محمد حسنین اور سلمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹ نے اس ٹورنامنٹ کا شیڈول تیار کرتے وقت اس بات کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو لگاتار دو دن میچز کھلانے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے لیکن اس ٹورنامنٹ میں پہلے پاکستان بلوز اور اب پاکستان گرینز نے دو دن میں دو میچز کھیلے ہیں ۔ ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز قرار دیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جیسے محض رسمی کارروائی پوری کی گئی ہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.