URDUسری لنکا انڈر17 نے پاکستان انڈر 17 کو پہلے ون ڈے میں99 رنز سے ہرادیا

سری لنکا انڈر17 نے پاکستان انڈر 17 کو پہلے ون ڈے میں99 رنز سے ہرادیا

سری لنکا انڈر17  نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان انڈر 17 کو 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 239 رنز بنائے۔میتھوکا گونا رتنے نے 92 گیندوں پر 5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے77  رنز اسکور کیے۔ انہوں نے ہیوا تھارانا کے ساتھ اوپننگ پارٹنرشپ میں 88 رنز کا اضافہ کیا۔ ہیوا تھارانا نے36  رنز اسکور کیے۔

ریشون سولومنز نے 42 رنز اسکور کیے۔ محمد احسان نے تین اور فہد اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم 39  اوورز میں 140رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد صائم نے 30رنز بنائے۔حامد رضا28  اور داؤد توقیررانا 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

سری لنکا کی طرف سے ساندارو ملشن نے صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے بقیہ دو ون ڈے 17 اور 19اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان  ملتان میں تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا تھا جس میں سری لنکا کے سشیتھ بندارا نے 103 رنز اور پاکستان کے محمد یوسف نے161  رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔

دونوں ٹیمیں سیریز کے دوسرے 50 اوورز کے میچ میں ہفتہ، 17

ہ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ اس مقابلے میں سری لنکا کے ساشیتھ بندارا اور پاکستان کے محمد یوسف کی سنچریاں نمایاں رہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.