URDUپریکٹس میچ : لاہیرو اودارا اور کوسال مینڈس کی نصف سنچریاں

پریکٹس میچ : لاہیرو اودارا اور کوسال مینڈس کی نصف سنچریاں

سری لنکا نے پیٹرنز الیون کے خلاف تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز 58 اوورز کی بیٹنگ میں  7 وکٹوں پر223  رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

کھیل ختم ہونے پر پیٹرنز الیون نے 2  وکٹوں پر43  رنز بنائے تھے۔

اس میچ کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں 9 نومبر سے راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہونگی۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ17  نومبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد کلب میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا کے کپتان کوسال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ایک موقع پر مہمان ٹیم کی تین وکٹیں 40 رنز پر گرچکی تھیں ۔پاسندو سوریا بندرا  8  دنیش چندی مل صفر اور دھنن جایا ڈی سلوا 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

لاہیرو اودارا اور کپتان کوسال مینڈس نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں  90 رنز کا اضافہ کیا۔

لاہیرو اودارا جنہیں پاتھوم نسانکا کے فٹ نہ ہونے کے سبب ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے 7 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوسال مینڈس نے 11 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی ۔انجنا بندرا 33  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میزبان بولرز میں ثاقب خان، علی شبیر اور محمد سلمان نے بالترتیب 28 ۔28۔ اور 52 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔عبید شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

میزبان ٹیم کی پہلی اننگز میں  عبداللہ فضل 2  اور سمیر منہاس 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔

کھیل ختم ہوا تو اذان اویس 19 اور محمد طحہ  16رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ محمد طحہ کو پہلی بار پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.