URDUجنوبی افریقہ کے مائیکل اسمتھ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

جنوبی افریقہ کے مائیکل اسمتھ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر مائیکل اسمتھ کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

46 سالہ اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال، دونوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

مائیکل اسمتھ نے 2003 سے 2013 کے دوران 89 فرسٹ کلاس، 72 لسٹ اے اور 16 ٹی20 میچز کھیلے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 7,029 رنز بنائےجن میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

لیول فور کوچنگ کی اہلیت رکھنے والے اسمتھ پاکستان سپر لیگ کی تین فرنچائزز اسلام آباد یونائٹڈ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف میں شامل رہے ہیں ۔

وہ آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ بھی بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کوچنگ کنسلٹنٹ کے طور پر اسمتھ جنوبی افریقہ کی ، کے زیڈ این اِن لینڈ اور ایسٹرن پراونس ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

دو سالہ معاہدے کے تحت بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے مائیکل اسمتھ 19 اگست سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.