پہلا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیا
کراچی۔ جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقی ویمنز انڈر 19 ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور سیریز کے تمام پانچوں میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ہیں۔بقیہ چار میچز17 ۔19۔22۔اور 24 جولائی کو ہونگے۔
منگل کی شب کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 103 رنز بنائے۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے 16 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان کا آغاز مایوس کن تھا ۔ ایشلے فان وک نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں راویل فرحان ۔راحیمہ سید اور کومل خان کی وکٹیں بغیر کوئی رن دیے جاصل کرڈالیں جس کے بعد ذوفشاں ایاز اور اقصٰی حبیب نے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔
ذوفشاں ایاز نے 4 چوکوں کی مدد سے30 رنز اسکور کیے۔ اقصٰی حبیب نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6چوکے شامل تھے۔
ایشلے فان وک نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔مایا لالرنے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کی اننگز میں شنائل فینٹر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔انہوں نے بیزی ڈینوٹ ( 22 ) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 47 رنز کا اضافہ کیا۔
پاکستان کی طرف سے شہربانو اور ماہم نزاکت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ یہ سیریز پاکستان ٹیم کی تیسرے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے جو آئندہ سال بنگلہ دیش اور نیپال میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم گزشتہ دونوں ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکی ہے۔ 2023 میں اس کی 7 ویں پوزیشن رہی تھی جبکہ گزشتہ سال اس نے16 ٹیموں میں 13 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
دونوں ٹورنامنٹس بھارت نے جیتے تھے۔



Leave a Reply