URDUسری لنکن کرکٹر داسن شانکا پر پی ایس ایل میں ایک سالہ پابندی

سری لنکن کرکٹر داسن شانکا پر پی ایس ایل میں ایک سالہ پابندی

کراچی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے کرکٹر داسن شانکا پر پی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
یاد رہے کہ شانکا نے لاہور قلندرز سے کھیلنے کا معاہدہ کرنے کے باوجود پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے داسن شانکا اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے معاہدے کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کی رو سے شانکا آئندہ سال ہونے والی پی ایس ایل 12 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ شانکا کا 21 مارچ 2026 کو ٹورنامنٹ سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اختیار کرنا کھلاڑی کی رجسٹریشن کی شرائط اور معاہدے کی واضح خلاف ورزی تھا۔ یہ بھی ظاہر ہوا کہ دستبرداری ایسی وجوہات کی بناء پر کی گئی جو موجودہ معاہدے کے ڈھانچے کے تحت تسلیم شدہ نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ سماعت کے دوران کھلاڑی کے افسوس کے اظہار اور پاکستان میں کھیلنے کے ان کے بیان کردہ جذبے کو نوٹ کیا ہے، معاہدے کی خلاف ورزیوں کی سنجیدگی لیگ کی سالمیت اور انفرادیت کو برقرار رکھنے کے لیے قواعدکی کارروائی کو ضروری بناتی ہے لہذا داس شانکا کو آئندہ سال کی پی ایس ایل میں شرکت سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
داسن شانکا کا کہنا ہے ״ مجھے پی ایس ایل 2026 سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے پر افسوس ہے اور میں پاکستان کے عوام، شائقین، اور کرکٹ کمیونٹی سے معذرت کرتا ہوں۔ پی ایس ایل ایک اہم ٹورنامنٹ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے اس عمل سے مایوسی ہوئی ہے ۔ میں لاہور قلندرز کے شائقین میں مایوسی پیدا کرنے پر معذرت خواہ ہوں״۔
شانکا کا کہنا ہے ״میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب میں پی ایس ایل سے دستبردار ہوا تو میرا کسی اور ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں پاکستانی شائقین کی بہت عزت کرتا ہوں اور ہمیشہ پاکستان میں وقت گزارتے ہوئے لطف اندوز ہوا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں مستقبل میں شائقین کے اعتماد پر دوبارہ پورا اترتے ہوئے پی ایس ایل میں واپس آؤں گا ״۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.