URDUپی ایس ایل 11۔ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14رنز سے ہرادیا

پی ایس ایل 11۔ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14رنز سے ہرادیا

اہور۔ پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کی نمایاں بات فاتح ٹیم کے معین علی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی تھی انہوں نے 48 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلنے کے بعد ایک وکٹ حاصل کی اور دو کیچز بھی لیے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 181 رنز اسکور کیے۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 20 اوورز میں7 وکٹوں پر167 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔
کراچی کنگز نے پاور پلے میں 60 رنز بنائے لیکن اسے محمد وسیم ( صفر ) اور سلمان آغا ( 22 ) کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
کپتان ڈیوڈ وارنر اور نوجوان سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 43 رنز کا اضافہ کیا لیکن 13 رنز کے اضافے پر دونوں کے آؤٹ ہوجانے سے گلیڈی ایٹرز نے گرفت مضبوط کرلی۔
سعد بیگ چھ چوکوں کی مدد سے 30 رنز بناکر احمد دانیال کی گیند پر آؤٹ ہوئے جنہوں نے اس سے قبل سلمان آغا کی وکٹ بھی حاصل کی تھی۔
ڈیوڈ وارنر کی چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کو ابرار احمد نے اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے ختم کیا۔
اعظم خان کو 14 کے انفرادی اسکور پر عثمان طارق نے بولڈ کیا تو کراچی کنگز کا اسکور پانچ وکٹوں پر 109 رنز تھا۔ خوشدل شاہ 12 رنز بناکر احمد دانیال کی میچ میں تیسری وکٹ بنے۔ اگر شامل حسین معین علی کا کیچ ڈراپ نہ کرتے تواحمد دانیال چوتھی وکٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے۔
معین علی ہی نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ذریعے کراچی کنگز کا اسکور 181 تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 28گیندوں پر 48 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
احمد دانیال 30 رنز کے عوض 3 وکٹوں کے ساتھ سب سےکامیاب بولر ثابت ہوئے۔ الزاری جوزف نے 32 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
دونوں اسپنرز ابرار احمد اور عثمان طارق کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شامل حسین اور سعود شکیل کے ذریعے پراعتماد ابتدا کی نوجوان شامل حسین نے5 چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی سعود شکیل نے چھ چوکوں کی مدد سے 33 رنز اسکور کیے دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 79رنز کا اضافہ کیا لیکن اس کے بعد صرف رائلے روسو اور وکٹ کیپر بین مک ڈرمٹ پچیس پچیس رنز بناسکے۔حسن نواز 19 اور خواجہ نافع 3رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل کا تیسرا میچ ہفتے کو پشاور زلمی اور پنڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.