URDUپاکستان گولڈ نیشنل چیمپئنز کپ کی فاتح ، شاہین آفریدی کی ہیٹ ٹرک اور کریئر بیسٹ 7 وکٹیں

پاکستان گولڈ نیشنل چیمپئنز کپ کی فاتح ، شاہین آفریدی کی ہیٹ ٹرک اور کریئر بیسٹ 7 وکٹیں

ملتان ۔ پاکستان گولڈ  جو اپنے پہلے دو لیگ میچز ہارگئی تھی آخری میچ جیت کر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل میں پہنچی اور  نیشنل چیمپئنز کپ کی فاتح بن گئی۔

منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے دی جس میں شامل حسین اور سعد خان کی سنچریاں نمایاں تھیں لیکن  کپتان شاہین آفریدی ،  ہیٹ ٹرک سمیت کریئر بیسٹ36  رنز کے عوض 7وکٹوں کی شاندار پرفارمنس سے بازی لے گئے۔

یاد رہے کہ  پاکستان گرینز  ٹورنامنٹ کے تمام تین لیگ میچوں میں کامیاب رہی تھی لیکن فائنل میں گولڈ نے اسے آؤٹ کلاس کردیا۔

پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور  پوری ٹیم 50 اوورز میں 340  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔

جواب میں  پاکستان گرینز 37.3  اوورز میں 239 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

گولڈ کی اننگز کی خاص بات شامل حسین اور سعد خان کی  سنچریاں تھیں۔

شامل حسین نے 4  چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 111  رنز بنائے۔ یہ لسٹ اے ون ڈے میں ان کی تیسری سنچری ہے۔اس ٹورنامنٹ میں وہ اس سے قبل دو نصف سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔

سعد خان نے بھی 11  چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 112 رنز کی اننگز کھیلی ۔یہ ان کی لسٹ اے میں دوسری سنچری ہے تاہم وہ 90 رنز کے بعد سنچری کے لیے کافی سلو ہوگئے تھے اور انہوں نے 8 ڈاٹ بالز کھیلنے اور 8 سنگل رنز لینے کے بعد سنچری مکمل کی۔

شامل حسین اور سعد خان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 137  رنز کا اضافہ کیا۔

محمد اخلاق  31   عبدالصمد  25  اور مبصرخان 21  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان نے خود سمیت  9  بولرز آزمائے جن میں انہوں نے 45 رنز کے عوض  2 وکٹیں حاصل کیں۔ فہیم اشرف نے   40  رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ  نے2 وکٹوں کے لیے 59  رنز دیے۔حسنین نے ایک وکٹ کے حصول کے لیے 64 رنز دے ڈالے۔

گرینز کی تمام تر امیدیں فخر زمان سے وابستہ تھیں جنہوں نے جارحانہ انداز سے اننگز کی ابتدا کی تاہم 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31  رنز بناکر وہ مبصر خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

نوجوان سعد بیگ اور عمیر بن یوسف نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کا اضافہ کیا۔ سعد بیگ نے 9 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 67 رنز اسکور کیے۔ عمیر بن یوسف نے 44  رنز بنائے جس میں 2چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔

ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد گولڈ نے میچ پر اپنی گرفت مکمل طور پر مضبوط کرلی۔ شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ کو رسمی کارروائی بنادیا۔

شاہین نے نہ صرف کریئر بیسٹ بولنگ کی بلکہ مہران ممتاز ۔سلمان مرزا اور  محمد حسنین کولگاتار گیندوں پر  آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک بھی کی۔

انہوں 8.3  اوورز میں 36 رنز دے کر7 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ان کی لسٹ اے میں بہترین بولنگ 35 کے عوض 6 وکٹیں تھی۔ شاہین نے اس ٹورنامنٹ کا اختتام انہوں نے سب سے زیادہ  13  وکٹوں کے ساتھ کیا۔

بیٹنگ میں فخر زمان  269 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.