URDUبابراعظم صرف 28 رنز پر آؤٹ ، رضوان کی ڈبل سنچری

بابراعظم صرف 28 رنز پر آؤٹ ، رضوان کی ڈبل سنچری

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابراعظم  قائداعظم ٹرافی گولڈ میں لاہور وائٹس کی طرف سے فاٹا کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں  بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور صرف 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری جانب محمد رضوان نے پشاور بلوز کی طرف سے فیصل آباد کے خلاف شاندار ڈبل سنچری اسکور کرڈالی۔

یاد رہے کہ بابراعظم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی فارم بحال کرنے کے لیے قائداعظم ٹرافی کا پہلا راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فاٹا  کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 362 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فواد ارشد نے 115 رنز اسکور کیے۔ ریحان آفریدی نے 69 رنز بنائے۔ حماد عزیز نے  97 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور وائٹس پہلی اننگز میں صرف 234 رنز بناسکی۔کپتان عامر جمال نے 74 رنز کی کھیلی۔علی زریاب آصف نے51  رنز بنائے۔

بابراعظم  40گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بناکر آفاق آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی اور آفاق آفریدی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

فاٹا نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 22 رنز بنائے تھے۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی چیمپئن کراچی بلوز ، سیالکوٹ کے پہلی اننگز کے اسکور 241 رنز کے جواب میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔غازی غوری نے 14چوکوں کی مدد سے88 رنز اسکور کیے۔اطہرمحمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

سیالکوٹ نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنائے تھے۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان نے اسلام آباد  کے215 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں  7 وکٹوں پر 249 رنز بنائے تھے۔ عمران رفیق 93  رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ شرون سراج نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔امام الحق 8 رنز بناسکے۔

محمد موسیٰ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور بلوز نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز 4  وکٹوں پر 503رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

محمد رضوان  جو گزشتہ روز 111  رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 35چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 200  رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

نجب خان نے 133 رنز اسکور کیے۔ رضوان اور نجب نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 246رنز کا اضافہ کیا۔ محمد حارث  70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے رضوان کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 170 رنز کا اضافہ کیا۔

فیصل آباد نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر118 رنز بنائے تھے۔

قائداعظم ٹرافی سلور میں کوئٹہ نے لاڑکانہ کو9 وکٹوں سے شکست دیدی۔لاڑکانہ کی دوسری اننگز میں خالد احمد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور بلوز نے راولپنڈی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔پنڈی کی دوسری اننگز میں مبصرخان نے 94رنز بنائے۔احمد بشیر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیرہ مراد جمالی نے حیدرآباد کے519 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پہلی اننگز میں تین وکٹوں پر 146 رنز بنائے تھے۔ داؤد خان 70 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

حیدرآباد کی اننگز میں صدام سعید 139نے اور سعد خان نے 162رنز بنائے تھے۔

سیالکوٹ وائٹس  کو ایبٹ آباد کے خلاف جیتنے کے لیے 283 رنز کا ہدف ملا ہے کھیل ختم ہونے پر اس نے بغیر کسی نقصان کے2 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل ایبٹ آباد کی دوسری اننگز میں شاہ زیب خان اور زین اسحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

آزاد جموں کشمیر نے کراچی وائٹس کے خلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر88 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل کراچی وائٹس پہلی اننگز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی علی حسین آزاد نے چار وکٹیں  حاصل کیں۔

بہاولپور کی ٹیم پشاور وائٹس کے خلاف 304رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور وائٹس نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 218رنز بنائے تھے۔عامرعظمت نے 86  رنز اسکور کیے۔محمد جنید نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.