URDUپریذیڈنٹ ٹرافی کا ہفتے سے آغاز، شاہین آفریدی بھی کھیلیں گے لیکن بابر غائب

پریذیڈنٹ ٹرافی کا ہفتے سے آغاز، شاہین آفریدی بھی کھیلیں گے لیکن بابر غائب

پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ سیزن کا آغاز ہفتے کے روز سے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ساتھ ہورہا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایس این جی پی ایل۔ پی ٹی وی ۔ اسٹیٹ بینک۔ اوجی ڈی سی ایل۔ غنی گلاس ۔ کنگزمین اکیڈمی۔ کے آر ایل اور ایم آئی ٹی سلیوشنز شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن واپڈا کی ٹیم تھی جس نے گزشتہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایس این جی پی ایل کو 35 رنز سے ہرایا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے قواعد وضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو ڈومیسٹک کرکٹ سے خارج کردیا تھااور ان کی جگہ اوجی ڈی سی ایل اور کنگزمین اکیڈمی کو شامل کیا ہے۔اس معاملے میں اہم نکتہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی فیس میں غیرمعمولی اضافہ تھاجسے کے آر ایل نے بھی ابتدا میں قبول نہیں کیا تھا تاہم بعد میں پی سی بی کے ساتھ اس کے معاملات طے پا گئے تھے۔

ایم آئی ٹی سلیوشنز نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کی فاتح ہونے کے سبب اس ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تقریباً تمام ہی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں شاہین آفریدی قابل ذکر ہیں جو کےآر ایل کی نمائندگی کریں گے ۔وہ 2019 کے بعد پہلی مرتبہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے تاہم کسی بھی ٹیم میں بابراعظم کا نام موجود نہیں ہے کہ وہ انگلینڈ سے واپس آنے کے بعد یہ ٹورنامنٹ کھیلیں گے یا نہیں ؟۔

تمام چار روزہ میچز عمران خان اسٹیڈیم پشاور۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ ٹورنامنٹ سات راؤنڈ پر مشتمل ہوگا ۔

پہلے راؤنڈ میں غنی گلاس کا مقابلہ کے آر ایل سے عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں ہوگا۔

ایم آئی ٹی سلیوشنز اور کنگز مین اکیڈمی ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔

پی ٹی وی اور اوجی ڈی سی ایل کا میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ

ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کی ٹیمیں شعیب اختر اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔

غنی گلاس کی قیادت نعمان علی کریں گے۔ کے آر ایل کے کپتان افتخار احمد ہونگے۔ کنگز مین اکیڈمی نے طیب عارف کو کپتان مقرر کیا ہے۔ ایم آئی ٹی سلیوشنز کے کپتان حسنین ندیم ہونگے۔ امام الحق اوجی ڈی سی ایل کے کپتان ہونگے۔پی ٹی وی کی قیادت شامل حسین کریں گے۔غازی غوری اسٹیٹ بینک کے کپتان بنائے گئے ہیں اور شان مسعود ایس این جی پی ایل کی قیادت سنبھالیں گے۔

ٹورنامنٹ کا پانچ روزہ فائنل 24سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.