URDUاسٹیٹ بینک کی اوجی ڈی سی ایل کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی ، پی ٹی وی کے محمد طحہ کی تیسری سنچری

اسٹیٹ بینک کی اوجی ڈی سی ایل کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی ، پی ٹی وی کے محمد طحہ کی تیسری سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن اسٹیٹ بینک نے اوجی ڈی سی ایل کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ٹی وی کے محمد طحہ نے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری سنچری اسکور کی۔

ڈائمنڈ کرکٹ کلب اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کو اوجی ڈی سی ایل کےخلاف جیتنے کے لیے 124 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔غازی غوری 32 اور شاہد عزیز 24 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔عامر خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں پی ٹی وی نے ایس این جی پی ایل کے خلاف فالوآن ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 227 رنز بنائے تھے اسطرح اسے 33 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

محمد طحہ 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 142 رنزبناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یہ ان کی اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری ہے۔اس سے قبل انہوں نے اسٹیٹ بینک کے خلاف 225 اور اوجی ڈی سی ایل کے خلاف 134 رنز بنائے تھے۔

محمد عمار نے 62 رنز بنائے۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کے آر ایل کی ٹیم کنگزمین اکیڈمی کے 643 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بناسکی۔

محمد فائق نے 21چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 63 رنز اسکور کیے۔محمد الیاس نے 68 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کنگزمین نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے۔

محمد ہریرہ نے 62 اور محمد طیب نے53 رنز اسکور کیے۔سعود شکیل 29 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

کنگز مین کی مجموعی برتری 466 رنز کی ہوچکی ہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.