URDUراولپنڈی ٹیسٹ : سعود شکیل کے 93 رنز ، عرفات منہاس کی بھی نصف سنچری

راولپنڈی ٹیسٹ : سعود شکیل کے 93 رنز ، عرفات منہاس کی بھی نصف سنچری

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز  9 وکٹوں پر 434 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

سری لنکا نے کھیل ختم ہونے پر3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا اب بھی پاکستان کے اسکور سے320  رنز پیچھے ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے281 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ  پر پہلی اننگز شروع کی۔ سعود شکیل اور غازی غوری اسکور کو 349 تک لے گئے۔ دونوں کے درمیان 96 رنز کی یہ پارٹنرشپ غازی غوری کی وکٹ پر ختم ہوئی جو  72 گیندوں پر2 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بناکر مادوشانکا کی گیند پر گلی پوزیشن میں سوریا بندرا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔یوں وہ اپنی پہلی ٹیسٹ نصف سنچری دو رنز کی کمی سے پوری نہ کرسکے۔

سعود شکیل نے ُپراعتماد  انداز میں بیٹنگ کی لیکن وہ صرف سات رنز کی کمی سے اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری مکمل  نہ کرسکے اور اسیتھا فرنینڈو  کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 ویں وکٹ بن گئے۔

اسیتھا فرنینڈو سری لنکا کے دسویں بولر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

یہ کوسال مینڈس کا اننگز میں پانچواں کیچ بھی تھا۔

سعود شکیل نے 199 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ سعود شکیل گزشتہ ٹیسٹ میں بھی97 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے جو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں تھا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے دوسرے ٹیسٹ میں جو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ملتان میں تھا 94 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔

عرفات منہاس نے محمدطحہ اور طیب عارف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے پہلے ٹیسٹ میں نصف سنچری بنائی اور 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز اسکور کیے۔رضاء اللہ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 10رنز بنائے۔

سری لنکن بولرز میں اسیتھا فرنینڈو اور دلشن مادو شانکا نے بالترتیب 107 اور 108 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی پہلی اننگز میں لاہیرو اودارا 42  ۔ سوریا بندرا صفر اور دنیش چندی مل ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کامندو مینڈس 40 اور دھنن جایا ڈی سلوا 22  رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ثاقب خان نےچندی مل کو آؤٹ کرکے پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی جس کے بعد انہوں نے اودارا کو بھی آؤٹ کیا۔ محمد عباس کے حصے میں سوریا بندرا کی وکٹ آئی ۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.