سری لنکا ویمنز انڈر 19نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
سری لنکا ویمنز انڈر 19نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں بنگلہ دیش کو ویمنز انڈر 19 کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلےگئے فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔
جواب میں بنگلہ دیش ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 154رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکی۔
سری لنکا کی اننگز میں اوپنر سنجنا کاوندی نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کیے۔
بنگلہ دیش کی اننگزمیں سعدیہ اسلام 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 59 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔انہوں نے نشیتا اکتر کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کیا۔نشیتا نے 32رنز بنائے۔سعدیہ اکتر نے35 رنز اسکور کیے لیکن اس کے باوجود بنگلہ دیش ٹیم جیت سے ہمکنار نہ ہوسکی۔
پرابودا اور چامودی ہیرتھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
سنجنا کاوندی پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔
سری لنکا نے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد لگاتار چھ میچ جیتے ۔ بنگلہ دیش نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان ویمنز انڈر19 ٹیم اس ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کے سبب چھ میچوں میں صرف ایک میں کامیاب ہوسکی۔



Leave a Reply