URDUپی ایس ایل 11 : حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائٹڈ کی کامیابی

پی ایس ایل 11 : حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائٹڈ کی کامیابی

کراچی : پاکستان سپر لیگ 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔یہ اس کی مسلسل تیسری کامیابی ہے اس کے 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈیز محمد رضوان کی قیادت میں مسلسل چھٹا میچ ہاری ہے۔
دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
یہ اسلام آباد یونائٹڈ کی چوتھی کامیابی ہے اور اب اس کے 9 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
کراچی کنگز مسلسل تیسرا میچ ہاری ہے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 121 رنزبنائے۔
جواب میں حیدرآباد کنگز مین نے 16 اعشاریہ 3 اوورز میں پانچ وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔
راولپنڈیز کی ٹیم پاور پلے میں ہی صرف 24 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔ عثمان خواجہ 2 رنز بناکر میکسویل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
کپتان محمد رضوان ایک اور مایوس کن پرفارمنس کے ساتھ 15رنز بناکر محمد علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد حنین شاہ نے ڈیرل مچل کو صفر پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔
راولپنڈیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور وہ کسی بھی مرحلے پر اچھی پوزیشن میں نہ آسکی۔ عبداللہ فضل کو 11 رنز پر حنین شاہ نے آؤٹ کیا۔ یاسر خان کی وکٹ 24 رنز پر محمدعلی نے حاصل کی جبکہ سعد مسعود 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
سام بلنگز26 رنز بناکر آصف محمود کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مبصرخان 11رنز بناکر حنین شاہ کی اس میچ میں تیسری وکٹ بنے۔انہوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جو ٹی ٹوئنٹی میں ان کی بہترین بولنگ ہے اس سےقبل انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف 19 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
محمد علی نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حیدرآباد کنگزمین کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں معاذ صداقت 4 رنز بناکر آصف آفریدی کی گیند پر بین سیئرز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔آصف آفریدی نے دوسری کامیابی صائم ایوب کو15 رنز پر آؤٹ کرکے حاصل کی۔
عثمان خان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے وہ اس ٹورنامنٹ میں دوسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ابتک 7 اننگز میں وہ صرف 76 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔
مارنس لبوشین 32 رنز بناسکے۔ جب گلین میکسویل پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے تو حیدرآباد کنگزمین جیت سے 53 رنز دور تھی۔
کوسال پریرا اور عرفان خان کے درمیان 54 رنز کی شراکت نے حیدرآباد کنگز مین کو جیت سے ہمکنار کردیا۔
عرفان خان ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پریرا نے 32رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے۔
راولپنڈیز کی طرف سے آصف آفریدی نے 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
حنین شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
دوسرے میچ میں اسلام آْباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
جواب میں اسلام آباد یونائٹڈ نے 16 اوورز صرف 2 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
کراچی کنگز ایک بار پھر ڈیوڈ وارنر کے بغیر میدان میں اتری اور اسے دوسرے ہی اوور میں سعد بیگ ( 6 ) کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی 145 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے والے جیسن روئے نے ریزا ہینڈرکس کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 62 رنز کا اضافہ کیا۔ جیسن روئے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 39 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر مارک چیپمین کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
شاداب خان نے سلمان آغا کو بھی صرف 4 رنز پر متبادل فیلڈر دیپندرا سنگھ ایری کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔
ریزا ہینڈرکس اور اعظم خان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 54 رنز کا اضافہ کیا۔ ریزا ہینڈرکس4 چوکوں کی مدد سے51 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔اعظم خان 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔خوشدل شاہ 2 اور کپتان معین علی صرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ رچرڈ گلیسن اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
سمیر منہاس اور ڈیون کانوے نے پراعتماد انداز میں اسلام آباد یونائٹڈ کی اننگزشروع کی اور پاور پلے میں اسکور کو67 رنز تک پہنچادیا۔ان دونوں کی 93 رنز کی شراکت معین علی نے سمیر منہاس کو 58 رنز پر آؤٹ کرکے ختم کی ۔اس اننگز میں دس چوکے شامل تھے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی تیسری نصف سنچری تھی۔
محمد فائق 5 رنز بناسکے جس کے بعد کانوے اور شاداب خان نے43 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔
کانوے نے 53 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔
شاداب خان نے 31 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔
پلیئر آف دی میچ ایوارڈ سمیر منہاس نے حاصل کیا۔
جمعہ کو لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.