URDUپریذیڈنٹ ٹرافی میں بارش اثر انداز ، محمد سرور 81 رنز پر ناٹ آؤٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی میں بارش اثر انداز ، محمد سرور 81 رنز پر ناٹ آؤٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسٹیٹ بینک اور  ایم آئی ٹی سلیوشنز کے درمیان ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا۔

بارش کی وجہ سے چوتھے اور آخری دن کھیل ممکن نہ ہوسکا۔تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر ایم آئی ٹی نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 98 رنز بنائے تھے۔

رانا نوید  الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں بھی غنی گلاس اور کنگز مین اکیڈمی کےدرمیان میچ کے دوسرے دن  کا کھیل مکمل طور پر  بارش کی نذر ہوگیا۔

پہلے دن  کھیل ختم ہونے پر غنی گلاس نے   4 وکٹوں پر 273 رنز بنائے تھے۔ ہاشم ابراہیم نے ایک چھکے اور 19 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

ایل سی سی اے  گراؤنڈ لاہور میں میچ کے دوسرے دن  اوجی ڈی سی ایل نے ایس این جی پی ایل کے خلاف  پہلی اننگز میں  5 وکٹوں پر 320  رنز بنائے تھے۔علی زریاب آصف گزشتہ روز کے اسکور  120 رنز پر  آؤٹ ہوگئے۔ محمد سرور  11 چوکوں کی مدد سے 81  رنزبناکر ناٹ آؤٹ تھے۔حماد خان 46 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔یہ دونوں چھٹی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.