URDUلاہور قلندرز کی زلمی کے خلاف جیت ، کراچی کنگز باہر

لاہور قلندرز کی زلمی کے خلاف جیت ، کراچی کنگز باہر

لاہور ۔ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ اس ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کی پہلی شکست ہے تاہم 17 پوائنٹس کے ساتھ وہ بدستور ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
لاہور قلندرز کی اس جیت کے بعد اس کے دس پوائنٹس ہوگئے ہیں اس سے قبل کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر دس پوائنٹس کرلیے تھے لیکن لاہور قلندرز نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر کراچی کنگز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔
کراچی کنگز کے آج کی جیت کے نتیجے میں 10 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سال کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی
پشاور زلمی کو ہرانے کے بعد لاہور قلندرز کے بھی اب 10 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بننے کے لیے لاہور قلندرز کو اب حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز کے میچ کا انتظار ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کے اسوقت 8 پوائنٹس ہیں اور اس کا آخری میچ اتوار کو راولپنڈیز کے خلاف ہے اور اسے اچھے مارجن سے جیت کر اس کے دس پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن ساتھ ہی اسے اپنا رن ریٹ لاہور قلندرز سے بہتر کرنا ہوگا۔جیت
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 195 رنز بنائے۔
جواب میں کراچی کنگز نے کپتان ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف 18 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف ایک وکٹ کی نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ کی پہلی ہی گیند پر حسن علی نے شامل حسین کو وکٹ کیپر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ کرادیا اور پھر اوور کی آخری گیند پر انہوں نے خواجہ نافع کو بھی صفر پر وارنر کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔
رائلی روسو اور کپتان سعود شکیل نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 148 رنز کا اضافہ کیا۔
سعود شکیل 9چوکوں کی مدد سے 57رنز کی اننگز کھیل کر رضوان اللہ کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ ان کی دوسری نصف سنچری ہے۔
رائلی روسو شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 90 رنز اسکور کرکے عباس آفریدی کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے اسطرح وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی اور پی ایس ایل میں مجموعی طور پر چوتھی سنچری مکمل نہ کرسکے البتہ انہوں نے اپنا 400 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلتے ہوئے اس فارمیٹ میں اپنے 10 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔
حسن نواز صرف 3 رنز بناکر رضوان اللہ کی دوسری وکٹ بنے۔جہانداد کو 3 رنز پر آؤٹ کرکے عباس آفریدی نے بھی اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ دنیش چندی مل ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی اننگز میں کپتان ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس نے جیسن روئے کے20 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد 141 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔
وارنر نے 4 چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔ ہینڈرکس نے بھی 48گیندوں پر 87 رنز اسکور کے جس میں8 چوکے اور4 چھکے شامل تھے۔ یہ دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔
پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ڈیوڈ وارنر نے حاصل کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز خاص کر ابرار احمد اور عثمان طارق متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں پانچویں مرتبہ پلے آف میں پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر199 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 3 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
پشاور زلمی کی اننگز کی خاص بات کپتان بابراعظم اور مائیکل بریسویل کی نصف سنچریاں اور 94 رنز کی شراکت تھی۔
بابراعظم ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
بریسویل نے 45 گیندوں پر 8 چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی نصف سنچری ہے۔انہیں بھی حارث رؤف نے بولڈ کیا۔
افتخار احمد نے 27رنز اسکور کیے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔بریسویل اور افتخار احمد کی شراکت میں64 رنز بنے۔
اس سے قبل جیمز ونس 10 اور کوسال مینڈس 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دونوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
زلمی نے آخری سات اوورز میں 100 رنز کا اضافہ کیا۔
شاہین آفریدی نے36 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن انہوں نے 46رنز دیے۔
لاہور قلندرز کی اننگز میں فخرزمان 2 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 58رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ایک بار پھر نمایاں رہے ۔ انہوں نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ایک اینڈ سنبھال کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔
دوسری جانب محمد نعیم 10 عبداللہ شفیق 25 اور اسالنکا 33 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔اسالنکا نے فخر کے ساتھ 53 رنز کی شراکت قائم کی۔
فخرزمان اور سکندر رضا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز کا اضافہ کیا۔ سکندر رضا 2چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 29 رنز اسکور کرکے سفیان مقیم کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے جو اس ٹورنامنٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔سفیان مقیم کی اس ٹورنامنٹ میں وکٹوں کی تعداد اب 19 ہوگئی ہے۔
ڈینئل سامز35 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔انہوں نے فخر کے ساتھ 40 رنز کا اضافہ کیا۔
فخرزمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔اس ٹورنامنٹ میں وہ ایک سنچری اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے 401 رنز بناچکے ہیں۔
اتوار کو دونوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کا مقابلہ کرے گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.