URDUپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں افتخار احمد کی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں افتخار احمد کی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چوتھے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن  دونوں میچز ڈرا ہوگئے۔ کے آر ایل کے کپتان افتخار احمد نے سنچری اسکور کی۔

یاد رہے کہ اس راؤنڈ میں غنی گلاس نے ایم آئی ٹی کو اننگز اور 140 رنزسے ہرایا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک نے اوجی ڈی سی ایل کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں پی ٹی وی نے ایس این جی پی ایل  کے خلاف فالوآن ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 400رنز بنائے تھے۔ محمد طحہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے   18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 166  رنز اسکور کیے۔

شرون سراج نے 67  اور محمد عمار نے 62 رنز بنائے۔ اطہر محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس طرح ایس این جی پی ایل کو جیتنے کے لیے 207 رنز کا ہدف ملا تھا کھیل ختم ہونے پر اس نے 3 وکٹوں پر 86 رنز بنائے تھے۔محمد ہریرہ نے34 رنز بنائے۔ سمیر منہاس 32 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کے آر ایل کو کنگزمین اکیڈمی کے خلاف جیتنے کے لیے 467 رنز کا ہدف ملا تھا۔ کھیل ختم ہونے پر اس نے 4 وکٹوں پر 236رنز بنائے تھے۔ شاہ زیب خان نے 13 چوکوں کی مدد سے 74رنز بنائے۔  کپتان افتخار احمد نے 104 رنز ناٹ آؤٹ کی عمدہ  اننگز کھیلی جس میں 11چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل کنگزمین نے دوسری اننگز گزشتہ روز کے اسکور 167  رنز 3  کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا پانچواں راؤنڈ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

پی ٹی وی اور غنی گلاس کا مقابلہ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں  ہوگا۔

کے آر ایل اور اسٹیٹ بینک عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں مدمقابل ہونگی۔

کنگز مین اکیڈمی اور ایس این جی پی ایل کا میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا جبکہ ایم آئی ٹی سلیوشنز اور اوجی ڈی سی ایل کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلیں گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.