URDUقائداعظم ٹرافی: پشاور بلوز اور ملتان کی کامیابی ، عمیر بن یوسف کی دونوں اننگز میں سنچریاں

قائداعظم ٹرافی: پشاور بلوز اور ملتان کی کامیابی ، عمیر بن یوسف کی دونوں اننگز میں سنچریاں

قائداعظم ٹرافی گولڈ کے تیسرے راؤنڈ کے تیسرے دن پشاور بلوز نے لاہور وائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔یہ پشاور بلوز کی دوسری کامیابی ہے۔ ملتان نے فیصل آباد کے خلاف اننگز اور 9 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان کی بھی یہ دوسری کامیابی ہے۔
شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں کراچی بلوز نے اسلام آباد کے خلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے۔ عمیر بن یوسف نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کی اور 104 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں انہوں نے148 رنز بنائے تھے۔ عبداللہ فضل نے 22 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 153 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل اسلام آباد کی ٹیم میں پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس میں حمزہ وحید 121 سرمد بھٹی 81 اوراذان طارق 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ابرار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پشاور بلوز کو لاہور وائٹس کے خلاف جیتنے کے لیے 191 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس نے تیسرے دن 57 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز شروع کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ اسرار اللہ  نے 73  اور صاحبزادہ عبداللہ  نے 48 رنز اسکور کیے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 121  رنز بنائے۔محمد رضوان 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں  فیصل آباد  کی ٹیم ملتان کےخلاف فالوآن  کے بعد اپنی دوسری اننگز میں227  رنز بناکر آؤٹ آؤٹ ہوگئی۔عاصم علی  ناصر نے51  رنز بنائے۔محمد شان نے 65 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فاٹا کو سیالکوٹ بلوز  کے خلاف جیتنے کے لیے 385 رنز کا ہدف ملا ہے ۔کھیل ختم ہونے پر اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل سیالکوٹ کی ٹیم دوسری اننگز میں 417  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محسن ریاض نے111  رنز اسکور کیے۔ہریرہ نے 52  اور حمزہ نذر نے 50 رنز اسکور کیے۔محمد سرور نے 88  رنز دے کر5  وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.