پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا لارڈز ٹیسٹ، بیٹنگ کی وہی پرانی مایوس کن کہانی
پاکستان کے بولرز پہلے انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز کو آؤٹ نہ کرسکے اور میزبان ٹیم کو دباؤ میں لینے کے بعد خود ہی اس سے نکال لے گئے اور جب بیٹنگ آئی تو وہی پرانی کہانی دوہراتے ہوئے صرف 110رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
یہ 20 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔ دسمبر2023میں پرتھ ٹیسٹ میں وہ 89رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان ٹیم 38 اننگز میں 8 ویں مرتبہ تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 180 رنز کی اہم برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 81 رنز بنالیے تھے۔ اس طرح اس کی مجموعی برتری 261 رنز کی ہوچکی ہے۔
لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کی پانچ وکٹیں120 رنز پر اور پھر 9 وکٹیں 243 رنز پر حاصل کرلی تھیں لیکن گس اٹکنسن اور جوش ٹنگ اس کے لیے جیسے مستند بیٹرز بن گئے اور دونوں کے درمیان آخری وکٹ کی پارٹنرشپ میں بننے والے 47 رنز نے انگلینڈ کو 290 رنز تک پہنچادیا۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز 248 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو پاکستان کو آخری وکٹ حاصل کرنے کے لیے 10.4 اوورز کا صبر آزما انتظار کرنا پڑا۔
گس اٹکنسن اپنے گزشتہ روز کے اسکور 34 میں 11 رنز کا اضافہ کرکے علی عثمان کی گیند پر لانگ آف محمد علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ان کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے۔
گیارہویں نمبر کے بیٹر جوش ٹنگ نے چار چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ان دونوں نے آج کے کھیل میں 42 رنز کا اضافہ کرکے پاکستان ٹیم کی مایوسی میں اضافہ کردیا۔
محمد عباس نے 73 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی نے 3 وکٹیں 86 رنز کے عوض حاصل کیں لیکن وہ 6 نوبال کرانے کے بھی خطاوار تھے۔ خرم شہزاد اور علی عثمان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
پاکستان کی پہلی اننگز اذان اویس کے ساتھ شان مسعود نے شروع کی کیونکہ امام الحق پہلے روز فیلڈنگ کے دوران پنڈلی کے مسل میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے تھے ۔ اس ٹیسٹ میں ان کی مزید شرکت ان کے ٹریٹمنٹ اور ریکوری کی بنیاد پر ہوگی۔
شان مسعود اور اذان اویس کا آغاز خاصا محتاط رہا لیکن یہ احتیاط پسندی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور 5 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 11 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف ایک رن بناکر جوفرا آرچرکی گیند پر وکٹ کیپر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
صرف 11 رنز کے اضافے پ رپاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب عبداللہ شفیق 32 گیندوں پر 5 رنز بناکر جوش ٹنگ کی گیند پر اسمتھ کو کیچ دے گئے۔
پاکستان کو صحیح معنوں میں دھچکہ اسوقت پہنچا جب جوش ٹنگ نے بابراعظم کو صرف 8 رنز پر سلپ میں جارڈن کاکس کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 30 کے اسکور پر گری۔
سعود شکیل 16 رنز پر اولی رابنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے۔
چوتھی وکٹ گرنے پر اسکور بورڈ پر 63 کا اسکور پاکستان ٹیم کی مشکلات بیان کررہا تھا۔
اذان اویس کو امپائر پالیکر نے 7 رنز پر اٹکنسن کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ دے دیا تھا لیکن ریویو نے یہ فیصلہ غلط ثابت کیا۔ ایک رن کے اضافے پر اٹکنسن ہی کی گیند پر اذان کا سلپ میں بروک نے کیچ بھی ڈراپ کیا جس کے بعد انہوں نے اعتماد سے بیٹنگ کی 43 کے اسکور پر انہیں امپائر پالیکر نے آرچر کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ آؤٹ دے دیا لیکن اذان نے ایک بار پھر ریویو لے کر اپنی وکٹ محفوظ رکھی۔
محمد رضوان صرف 7 رنز بناکر اولی رابنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
محمد رضوان کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آخری 30 ٹیسٹ اننگز میں وہ صرف 5 نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔
علی عثمان 13گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک رن بناکر آرچر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اولی رابنسن نے اپنے ایک ہی اوور میں خرم شہزاد اور اذان اویس کی وکٹیں حاصل کرڈالیں۔اذان اویس نے 102 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 46 رنز اسکور کیے۔
پہلے ٹیسٹ کے پلیئر آف دی میچ اولی رابنسن نے 13 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
جوفرا آرچر کی گیند پر جو روٹ لیگ سلپ پر محمد علی کا کیچ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن آرچر محمد عباس کو2 رنز پر بولڈ کرکے اپنی تیسری وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جوش ٹنگ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔
انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بین ڈ کٹ ایک اور جارڈن کاکس 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔دونوں وکٹیں خرم شہزاد نے حاصل کیں۔
کپتان جو روٹ کو 24 رنز پر محمد علی نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ اس سال وہ 12 اننگز میں 9 مرتبہ ایل بی ڈبلیو ہوئے ہیں۔
محمد علی کی اگلی ہی گیند پر امپائر پالیکر نے ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو دے دیا لیکن ریویو نے یہ فیصلہ تبدیل کردیا۔
کھیل ختم ہونے پر ہیری بروک 7 اور ایمیلیو گے 30 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
Pakistan red-ball head coach Sarfaraz Ahmed's press conference | Pakistan vs England, 2nd Test, Day 2#ENGvPAK | #PakistanCricket pic.twitter.com/VD2GTKsYFF
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 28, 2026




Leave a Reply