URDUانگلینڈ کی 357 رنز کی برتری ، پاکستان کی تشویش میں اضافہ

انگلینڈ کی 357 رنز کی برتری ، پاکستان کی تشویش میں اضافہ

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن بارش کی کھیل کے ساتھ ہونے والی آنکھ مچولی میں پاکستانی بولرز کو انگلینڈ کی چار وکٹیں ضرور ملیں لیکن اس خوشی سے زیادہ تشویش کی بات یہ کہ انگلینڈ کی بھاری برتری کے جواب میں پاکستان کے بیٹرز سے چوتھی اننگز میں کیا توقعات رکھی جائیں جو پہلی اننگز میں صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوگئے تھے ۔

انگلینڈ نے پورے دن کے کھیل میں ہونے والے صرف 24.5 اوورز کی بیٹنگ میں اسکور کو 7 وکٹوں پر 177 رنز تک پہنچاکر 357 رنز کی مجموعی برتری کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے ۔

انگلینڈ نے 81 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز شروع کی تو پاکستان کو دسویں گیند پر ہی کامیابی مل گئی جب ایمیلیو گے 31 رنز بناکر محمد عباس کی ایک ایسی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جو بہت نیچے رہی تھی اور امپائر پال رائفل کو فیصلہ دینے میں ذرا بھی مشکل نہیں ہوئی۔

ہیری بروک کو بھی خرم شہزاد کی اسی طرح کی ایک گیند نے حیران کردیا لیکن انہوں نے خرم ہی کے ایک اوور میں دو چوکوں کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈین لارنس کے ساتھ اسکور میں 45 رنز کا اضافہ کیا اور انگلینڈ کی برتری کو 308 رنز تک پہنچادیا۔

یہ پارٹنرشپ محمد عباس نے ہیری بروک کو35 رنز پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کراکر ختم کی۔انہوں نے جیمی اسمتھ کو 7 رنز پر اسکوائر لیگ پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ کراکر اپنی تیسری کامیابی حاصل کی۔انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 149 رنز پر گری۔

چائے کے وقفے کے بعد گس اٹکنسن 7 رنز بناکر محمد علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پہلی اننگز میں 17 رنز پر آوٹ ہونے والے لارنس اس مرتبہ 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز ناٹ آؤٹ کی اہم اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی اور اس سیریز میں دوسری نصف سنچری ہے۔

ان کی یہ اننگز انگلینڈ کی برتری کو مزید آگے بڑھانے میں اہم ثابت ہوئی۔

محمد عباس نے 48 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد علی اور خرم شہزاد نے بالترتیب 54 اور 56 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.