URDUپاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی بڑے نام غائب

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی بڑے نام غائب

راولپنڈی ۔ متعدد بڑے ناموں کے بغیر پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ہفتے کے روز راولپنڈی میں کھیلے گی۔
تین میچوں کی سیریز کے بقیہ دو میچز2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کے دورے پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کو کرنا تھی لیکن وہ آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں اس ون ڈے سیریز سے باہر ہونا پڑا ہے اور اب ان کی جگہ ٹیم کی قیادت جوش انگلیز کریں گے جو33 ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ مچل مارش کی جگہ کوپر کونلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مچل مارش سے پہلے پیٹ کمنز۔ جوش ہیزل ووڈ مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ بھی پاکستان کے خلاف تین میچوں کی اس ون ڈے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں جس کا سبب آئی پی ایل میں ان کی شرکت ہے۔
اسی طرح بین ڈوارشئس اور زیویئر بارلیٹ بھی آئی پی ایل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ہیں۔
مچل مارش کا سیریز سے باہر ہونا آسٹریلیا کے لیے بڑا دھچکہ ہے جو اس دورے میں اس کے سب سے تجربہ کار بیٹر تھے جنہوں نے99 ون ڈے انٹرنیشنل میں3098 رنز بنارکھے ہیں۔ مارش اسوقت زبردست فارم میں تھے اور انہوں نے آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی طرف سے اپنی آخری چار اننگز میں 111۔10 ۔90۔ اور 96 رنز اسکور کیے تھے۔
اب موجودہ ٹیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی الیکس کیری ہیں جنہوں نے85 ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک سنچری اور13 نصف سنچریوں کی مدد سے2245 رنز بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں ایڈم زمپا 116 میچوں میں 196 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔
آسٹریلوی انڈر 19 کپتان اولی پیک اور لیئم اسکاٹ پہلی بار سینئر ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستان آنے والی آسٹریلوی ٹیم کے تین کھلاڑی مارنس لبوشین۔ رائلی میریڈتھ اور ایڈم زمپا اس سال پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کنگز مین اور کراچی کنگز کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے سیریز کے لیے جس 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں شاداب خان ۔ بابراعظم ۔ نسیم شاہ اور سفیان مقیم کی واپسی ہوئی ہے البتہ محمد رضوان ڈراپ کردیے گئے ہیں۔
شاداب خان نے آخری مرتبہ پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں نمائندگی نومبر 2023 میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں کی تھی جس میں وہ 6 میچوں میں صرف 2 وکٹیں حاصل کرسکے تھے
فخرزمان اور صائم ایوب فٹ نہ ہونے کے سبب اسکواڈ کا حصہ نہیں بن پائے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی بحیثیت کپتان چوتھی ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز جیت چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں انہیں شکست ہوئی تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابتک 111 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 36جیتے ہیں اور 71 میں اسے شکست ہوئی ہے۔ایک میچ ٹائی ہوا ہے جبکہ 3 کا نتیجہ برآمدنہیں ہوسکا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2024 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے محمد رضوان کی قیادت میں دو ایک سے جیتی تھی۔
پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
شاہین شاہ آفریدی ( کپتان ) سلمان علی آغا ( نائب کپتان ) عبدالصمد۔ ابرار احمد۔ احمد دانیال۔ عرفات منہاس۔ بابراعظم۔ حارث رؤف۔ معاذ صداقت۔ غازی غوی ( وکٹ کیپر ) ۔ نسیم شاہ۔ روحیل نذیر( وکٹ کیپر ) ۔ صاحبزادہ فرحان۔ سفیان مقیم ۔ شاداب خان اور شامل حسین ۔
آسٹریلوی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
جوش انگلیز ( کپتان ) الیکس کیری۔ نیتھن ایلیز۔ کیمرون گرین۔ میتھیو کونیمن ۔ مارنس لبوشین۔رائلی میریڈتھ۔ اولی پیک۔ میتھیو رینشا۔ تنویر سانگھا۔ لیئم اسکاٹ۔ میتھیو شارٹ۔ بلی اسٹینلیک ۔ ایڈم زمپا اور کوپر کونلی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.