URDUاذان اویس کی ڈیبیو سنچری، پاکستان 386 رنز پر آؤٹ

اذان اویس کی ڈیبیو سنچری، پاکستان 386 رنز پر آؤٹ

ڈھاکہ ۔ اذان اویس کی اپنے اولین ٹیسٹ میں سنچری اور پھر عبداللہ فضل ، سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کے باوجود پاکستان ٹیم ڈھاکہ ٹیسٹ میں مضبوط پوزیشن میں نہ آسکی اور اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔اس نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے۔
تیسرے دن کھیل کم روشنی کے سبب ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنالیے تھے۔
اس سے قبل اذان اویس نے 85 رنز پر اپنی اننگز شروع کی اور پانچویں اوور میں اس لمحے کو پالیا جس کا انہیں انتظار تھا۔ وہ اولین ٹیسٹ میں سنچری کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے 14 ویں بیٹر بن گئے ۔ وہ فواد عالم اور عمر اکمل کے بعد تیسرے بیٹر ہیں جنہوں نے ملک سے باہر یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔
اذان اویس 165 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بناکر تسکین احمد کی گیند پر سلپ میں نجم الحسین شانتو کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔انہوں نے عبداللہ فضل کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 104 رنز کا اضافہ کیا۔
کپتان شان مسعود 9 رنز بناکر تسکین احمد کی گیند پر شادمان اسلام کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔یہ تسکین کی ٹیسٹ کرکٹ میں 50 ویں وکٹ تھی۔
دوسری جانب مہدی حسن میراز نے دو اہم کامیابیاں حاصل کیں پہلے انہوں نے سعود شکیل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا اور پھرعبداللہ فضل کو تیج الاسلام کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔
اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عبداللہ فضل نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 60رنز اسکور کیے۔
اس مرحلے پر پاکستان ٹیم کی چار وکٹیں صرف 20 رنز کے اضافے پر گرگئی تھیں۔
سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے صورتحال کو بہتر بنایا دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 119 رنز کا اضافہ کیا۔
یہ اہم شراکت رضوان کے تیج الاسلام کی گیند پر غیرضروری شاٹ کھیلتے ہوئے محمود الحسن جوئے کے ہاتھوں کیچ ہونے پر ختم ہوئی ۔ انہوں نے 79گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے جس میں 8 چوکے شامل تھے۔
بارش کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رکا رہا لیکن جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو سلمان علی آغا نے بھی اپنی وکٹ تحفے میں پیش کردی جب انہوں نے بغیر کسی فٹ ورک کے ناہید رانا کی گیند پر سلپ میں نجم الحسین شانتو کو کیچ تھمادیا ۔ انہوں نے58 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔ اسطرح رضوان اور سلمان کی دو اہم وکٹیں صرف 4 رنز کے اضافے پر گرگئیں۔
مہدی حسن میراز نے نعمان علی کو 2 رنز پر سلپ میں نجم الحسین شانتو کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ یہ نجم الحسین کا اننگز میں تیسرا کیچ تھا۔
مہدی حسن کو اننگز میں اپنی پانچویں وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا جب شاہین آفریدی 13 رنز بناکر مومن الحق کو کیچ تھماگئے۔
تیج الاسلام نے حسن علی کو6 رنز پر بولڈ کرکے پاکستان کی اننگز 386 رنز پر ختم کردی۔
بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن میراز 102 رنز کے عوض5 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ یہ 14 واں موقع ہے کہ انہوں نے اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔
تیج الاسلام اور تسکین احمد نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں محمود الحسن جوئے 2 اور شادمان اسلام صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.