URDUپی ایس ایل 11 : لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے ہرادیا

پی ایس ایل 11 : لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے ہرادیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 11 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی ۔
یہ اس ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی دوسری کامیابی اور ملتان سلطانز کی پہلی شکست ہے۔
جمعہ کو بارش کی وجہ سے یہ میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا ۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ دی لیکن اس کے بولرز کو حریف اوپنرز کو قابو کرنے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا جن کی وجہ سے قلندرز نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناڈالے ۔
جواب میں ملتان سلطانز 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر165 رنز تک پہنچ پائی۔
لاہور قلندرز کے اوپنرز محمد نعیم اور پرویز حسین ایمون نے انتہائی جارحانہ انداز میں اننگز کی ابتدا کی اور صرف 5 اعشاریہ ایک اوورز میں 86 رنز بناڈالے۔پرویز حسین ایمون صرف 19گیندوں پر 45رنز بناکر محمد اسمعیل کی پی ایس ایل میں پہلی وکٹ بنے۔ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 5چھکے شامل تھے جن میں سے 3 چھکے انہوں نے فیصل اکرم کی لگاتار گیندوں پر لگائے تھے۔
محمد نعیم 4چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 60 رنز کی اہم اننگز کھیل کر فیصل اکرم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے عبداللہ شفیق کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کا اضافہ کیا۔ عبداللہ شفیق 2 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے33 رنز بناکر محمد اسمعیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کے لیے فیلڈ میں یہ اچھا دن نہیں تھا۔ غیرمتاثرکن بولنگ اور فیلڈنگ نمایاں دکھائی دی۔
محمد اسمعیل نے اگرچہ 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن انہوں نے 3 اوورز میں 47 رنز دے ڈالے۔ فیصل اکرم نے 2 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ عرفات منہاس کے ایک اوور میں 22 اور محمد نواز کے ایک اوور میں 19 رنز بنے۔ محمد وسیم جونیئر 3 اوورز میں 33 رنز دینے کےذمہ دار ٹھہرے۔اس صورتحال میں 41 سالہ پیٹر سڈل نے 3 اوورز میں 26 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز کے لیے بیٹنگ میں بھی صورتحال اچھی نہ تھی۔اسٹیو اسمتھ صرف 9 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔عبید شاہ نے جوش فلپ کو ایک رن پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ کرایا تو ملتان سلطانز کا مجموعی اسکور صرف 18رنز تھا۔
صاحبزادہ فرحان نے اگرچہ شاہین آفریدی کو لگاتار دو چھکوں سے اپنے خطرناک ارادے ظاہر کیے تھے لیکن وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 2چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے24 رنز بناکر مستفیض الرحمن کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
مستفیض الرحمن نے شان مسعود کی وکٹ بھی حاصل کی جنہوں نے صرف18 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
کپتان ایشٹن ٹرنر اور عرفات منہاس کی کوششیں ملتان سلطانز کو منزل تک پہنچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں۔ ایشٹن ٹرنر نے 22 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے52 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ عرفات منہاس نے 11گیندوں پر 25 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔
پلیئر آف دی میچ ایوارڈ محمد نعیم نےحاصل کیا۔
پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق کراچی کنگز تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے چار چار پوائنٹس ہیں۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے تین تین پوائنٹس ہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو پوائنٹس ہیں۔
حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں
ہفتے کو اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم راولپنڈیز کے مقابل ہوگی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.