URDUپاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا سلہٹ ٹیسٹ

پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا سلہٹ ٹیسٹ

سلہٹ ۔ مشفق الرحیم کی ریکارڈ 14 ویں سنچری بنگلہ دیش کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو اس مقام پر لے آئی ہے جہاں اسے میچ جیتنے سے زیادہ اب میچ بچانے کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان ٹیم کو جیتنے کے لیے 437 رنز کا ہدف ملا ہے۔ جب کھیل خراب روشنی کے سبب ختم کرنا پڑا تو پاکستان نے دو اوورز کی بیٹنگ میں کسی نقصان کے بغیر کوئی رن نہیں بنایا تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پچھلے ڈھائی برسوں میں اپنی دوسری اننگز میں مایوس کن کارکردگی کے لیے مشہور رہی ہے آخری 15 اننگز میں وہ صرف ایک مرتبہ دو سو پچاس سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی ہے اور9 مرتبہ وہ اپنی دوسری اننگز میں دوسو سے کم اسکور پر آؤٹ ہوچکی ہے۔
میزبان ٹیم نے 110 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی اور دن کے پانچویں اوور میں خرم شہزاد نے کپتان نجم الحسین شانتو کو15 رنز پر آؤٹ کردیا لیکن اس کے بعد لٹن داس اور مشفق الرحیم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان ٹیم کی مایوسی میں اضافہ کردیا۔
پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے لٹن داس 38 رنز پر بابراعظم کے ہاتھوں رن آؤٹ ہونے سے بچے اور پھر 58 رنز پر ساجد خان نے اپنی ہی گیند پر ان کا کیچ ڈراپ کردیا۔ بالآخر 69 رنز پر ان کی اننگز حسن علی نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے ختم کردی۔یہ تیسرا موقع ہے کہ لٹن داس نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اور نصف سنچری اسکور کی ہے۔
لٹن داس نے مشفق الرحیم کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 123 رنز کا اضافہ کیا۔
خرم شہزاد نے اننگز میں اپنی چوتھی کامیابی مہدی حسن میراز کو 19 رنز پر بولڈ کرکے حاصل کی ۔
مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ویں سنچری 178 گیندوں پرایک چھکے اور 9چوکوں کی مدد سے مکمل کی اسطرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ مومن الحق 13 سنچریوں کے ساتھ اب دوسرے نمبر پر ہیں۔یہ مشفق کی پاکستان کے خلاف دوسری سنچری ہے۔
مشفق نے تائیج الاسلام کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 77 رنز کا اضافہ کیا۔ تائیج الاسلام 22 رنز بناکر ساجد خان کی گیند پر عباس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔تسکین احمد کو حسن علی نے آؤٹ کیا اور شریف الاسلام کی وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی لیکن مشفق الرحیم نے اسکور کو آگے بڑھانے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کیا تاہم 137 کے انفرادی اسکور پر وہ ساجد خان کی گیند پر عباس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ 233گیندوں پر مشتمل اس اننگز میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 86 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسطرح انہوں نے میچ میں 8 وکٹیں 167 رنز دے کر حاصل کیں۔
ساجد خان نے 126 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔حسن علی نے دو اور عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.