URDUیورپین ٹور کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

یورپین ٹور کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور ۔ منیبہ علی اور ارم جاوید کے نام اس ماہ ڈبلن میں ہونے وای تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور اگلے ماہ انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ میں شامل ہیں۔
منیبہ علی جنہوں نے 86 میچوں میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کی ہیں، بیٹنگ میں مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ پچھلے سال آئرلینڈ کے خلاف 132 رنز بنانے کے بعد، جس میں تیسرے ٹی20 میں 100 رنز ناٹ آؤٹ شامل ہیں، انہوں نے حالیہ چھ ٹی20 میں صرف 88 رنز ہی بنائے ہیں۔
ارم کا ٹی20 ریکارڈ بھی غیرمتاثرکن ہے۔ اکتوبر 2023 کے بعد پچھلے 10 ٹی20 میچز میں انہوں نے صرف 91 رنز بنائے ہیں، جن میں گزشتہ ہفتے زمبابوے کے خلاف 5 اور 29 رنز شامل ہیں۔ 34 سالہ کھلاڑی نے 58 ٹی20 میچز کھیلے ہیں اور صرف 10 کی اوسط سے 448 رنز بنائے ہیں۔ شاید نیشنل ویمنز ٹی20 میں ان کے 257 رنز نے سلیکٹرز کو انہیں یورپی دورے کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر مجبور کیا ہے۔
بدقسمتی سے27 سالہ صدف شمس، جنہوں نے نیشنل ویمنز ٹی20 میں 227 رنز بنائے اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچز میں 289 رنز بنائے، وہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہو سکیں۔ اگر انہیں زمبابوے کے خلاف ٹی20 میچز میں کھیلنے کے لیے منتخب کیا جاتا تو وہ ممکنہ طور پر اپنی پچھلی ٹی20 ناکامیوں کو پیچھے چھوڑ سکتی تھیں۔ اپنے 12 میچوں کے ٹی20 کریئر میں، صدف نے 61 رنز بنائے ہیں جن میں 2024 میں برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 35 رنز ان کاسب سے بڑا اسکور ہے۔
23 سالہ مومنہ ریاست بھی خود کو بدقسمت سمجھیں گی۔ نیشنل ویمنز ٹی 20 میں 16 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والی بولر بننے کے بعد انہیں زمبابوے کے خلاف موقع نہیں ملا اور نتیجتاً وہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
فاطمہ ثنا بلا شبہ پاکستان کی موجودہ بہترین کرکٹر ہیں وہ ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گی۔
55 ٹی20 میچز میں، فاطمہ نے 646 رنز بنائے اور 48 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ حال ہی میں شاندار فارم میں رہی ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف 146 رنز بنا کر ٹاپ اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ نیشنل ٹی20 میں، انہوں نے 271 رنز بنائے اور آٹھ وکٹیں حاصل کیں، اس کے بعد زمبابوے کے خلاف 259 کی اسٹرائیک ریٹ سے 83 رنز بنائے اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے ٹی20 میچ میں فاطمہ نے خواتین کے ٹی20 کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری صرف 15 گیندوں پر مکمل کی۔
سیلیکٹرز نے اس ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں جو 2024 کے ایونٹ میں متحدہ عرب امارات میں حصہ لے چکی تھی۔ نجیہہ علوی، عمیمہ سہیل،سدرہ امین، ندا دار (ریٹائرڈ) اور سیدہ عروب شاہ کو ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب سے تبدیل کیا گیا ہے جو سب اپنے پہلی ٹی20
ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان ویمنز اسکواڈ: فاطمہ ثنا (کپتان), عالیہ ریاض, عائشہ ظفر, ڈیانا بیگ, ایمان فاطمہ, گل فیروزہ, ارم جاوید, منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر), نشرہ سندھو, نتالیہ پرویز, رامین شمیم, سعدیہ اقبال, سائرہ جبین, تسمیہ رباب اور طوبی حسن. ریزرو امبر کائنات, مومنہ ریاست, صدف شم, سدرہ امین, سیدہ عروب شاہ اور ام ہانی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.