URDUمونی اسپورٹس نے نیشنل ٹیپ بال چیمپئن شپ جیت کر ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم حاصل کرلی

مونی اسپورٹس نے نیشنل ٹیپ بال چیمپئن شپ جیت کر ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم حاصل کرلی

کراچی۔ مونی اسپورٹس کراچی نے نیشنل ٹیپ بال چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔
اتوار کو ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب ( معین خان اکیڈمی ) میں کھیلے گئے فائنل میں مونی اسپورٹس نے نور اسپورٹس حیدرآباد کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 15 ملین روپے (54,000 امریکی ڈالر) تھی جس میں مونی اسپورٹس کراچی نے 10 ملین روپے (36,000 امریکی ڈالر) حاصل کیے۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل ٹیپ بال چیمپئن شپ یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کیے گئے اور تمام سوشل میڈیا چینلز پر بھی کور کیے گئے۔
فائنل میں مونی اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے ۔ عثمان علی نے 18 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ نور اسپورٹس حیدرآباد کے پاس بھی جیتنے کا موقع تھا جب اسے 13 گیندوں پر 44 رنز درکار تھے لیکن اس نے سپر بال پر سید ناصر کی وکٹ گنوادی جس کے نتیجے میں 10 رنز کی کٹوتی ہوئی اور انہیں 12 گیندوں میں 34 رنز کی ضرورت رہ گئی۔ نور اسپورٹس نے آخری دو اوورز میں 26 رنز بناتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز پر کھیل ختم کیا ۔ سید ناصر 14 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ خرم چکوال نے 7 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیمی فائنلز میں مونی اسپورٹس نے شیروانی اسپورٹس کو 24 رنز سے شکست دی جبکہ نور اسپورٹس نے ثاقب اسپورٹس کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ واصف اسپورٹس کراچی اور ٹی زیڈ اسپورٹس کراچی دیگر دو ٹیمیں تھیں جنہوں نے ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس ایونٹ میں حصہ لیا جو سنگل لیگ فارمیٹ کے تحت کھیلا گیا جس میں ہر اننگز چھ اوورز پر مشتمل تھی ۔
یاد رہے کہ گوجرانوالہ کی واصف اسپورٹس نے مارچ میں ملتان میں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ ستمبر میں خیبر پختونخوا میں منعقد ہوگا۔
مختصر اسکور۔
پہلا سیمی فائنل ۔ مونی اسپورٹس کراچی (117 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ 6 اوورز ) نے شیروانی اسپورٹس کراچی (93 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ 6 اوورز ) کو 24 رنز سے ہرادیا۔
دوسرا سیمی فائنل۔ نور اسپورٹس (91 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ 3.5 اوورز) نے ثاقب اسپورٹس (90 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ۔ 6 اوورز) کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔
فائنل۔ مونی اسپورٹس کراچی (118 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ 6 اوورز) نے نور اسپورٹس حیدرآباد (110 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ 6 اوورز) کو 8 رنز سے شکست دی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.