URDUکے آر ایل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ، پی سی بی کے ساتھ مذاکرات کامیاب

کے آر ایل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ، پی سی بی کے ساتھ مذاکرات کامیاب

ِِِِِلاہور ۔ خان ریسرچ لیبارٹریز ( کے آر ایل ) کی کرکٹ ٹیم 27-2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں حصہ لے گی۔

یاد رہے کہ صرف چوبیس گھنٹے قبل کے آر ایل نے پی سی بی کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ سے دستبردار ہونے اور اپنی کرکٹ ٹیم ختم کا اعلان کیا تھا۔

کے آر ایل کی جانب سے اب یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نے کے آر ایل کو 27-2026 کے سیزن میں حصہ لینے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

کے آر ایل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اس کے تفصیلی مذاکرات میں اہم معاملات پر پایا جانے والا ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے جس کے بعد باہمی اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کے آر ایل کی ٹیم اس سیزن میں شرکت کرے گی۔

کے آر ایل نے اس پیش رفت پر تمام کھلاڑیوں آفیشلز اور سپورٹ اسٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سیزن میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

یاد رہے کہ کے آر ایل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی شرکت فیس میں تین گنا اضافے اور دیگر معاوضوں کے معاملے کو مالی طور پر ناقابل برداشت اور غیرضروری مداخلت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس صورتحال میں اس کے لیے کرکٹ جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کے آر ایل 98-1997 سیزن سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا حصہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کے آر ایل کے بارے میں اپنے فیصلے پر نظرثانی اور اسے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت جاری رکھنے کے بعد اب یہ بات واضح نہیں ہے کہ دیگر ڈپارٹمنٹس کے بارے میں پی سی بی کیا فیصلہ کرتا ہے کیونکہ اطلاعات یہ ہیں کہ چند دیگر ادارے بھی پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کی فیس میں غیرمعمولی اضافے پر خوش نہیں ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.