URDUکرا چی میں ڈیڑھ کروڑ روپے انعامی رقم کی ٹیپ بال چیمپئن شپ

کرا چی میں ڈیڑھ کروڑ روپے انعامی رقم کی ٹیپ بال چیمپئن شپ

کراچی ۔ پاکستان ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ 2026 کی کشش ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔ یہ چیمپئن شپ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اور کراچی اس سلسلے کے دوسرے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے جس کی مجموعی انعامی رقم 15 ملین روپے (54,000 امریکی ڈالر) ہے ۔ یہ سنگ میل پاکستان میں منظم اسٹریٹ کرکٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ فاتح ٹیم کو 10 ملین روپے (36,000 امریکی ڈالر) کی انعامی رقم ملے گی۔
گزشتہ ماہ ملتان میں چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کی بے پناہ کامیابی کے بعد اس سلسلے کے چار ایونٹس میں سے دوسرا ایونٹ کراچی کے معروف ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب ( معین خان کرکٹ اکیڈمی ) میں 12 سے 17 مئی تک منعقد ہوگا۔ بقیہ دو چیمپئن شپ اسی سال بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونگی تاکہ ملک بھر کے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے جو اس چیمپئن شپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ہے۔

چھ فرنچائز ٹیمیں سنگل لیگ کے فارمیٹ میں آمنے سامنے آئیں گی جس میں تمام میچز فلڈ لٹ میں کھیلے جائیں گے۔ ہر میچ چھ اوورز فی سائیڈ پر مشتمل ہوگا جس میں شائقین کے لیے بھرپور دلچسپی موجود ہوگی اور شریک کھلاڑیوں کو اپنے کریئر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی ملے گا جو طویل عرصے سے ملک کی گلیوں اور سڑکوں پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے رہے ہیں۔
اس چیمپئن شپ میں پروفیشنل لیگس کی طرز پر پلیئرز کی نیلامی بھی ہوگی جو لاہور میں 4 مئی کو منعقد ہوگی۔ ٹیم مالکان دو پولز میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے ۔ ایک پول سندھ کے کرکٹرز پر مشتمل ہوگا، اور دوسرا صوبے کے باہر کے ٹیلنٹ کو شامل کرے گا تاکہ 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے جاسکے۔
ہر فرنچائز کو سندھ کے باہر کے زیادہ سے زیادہ تین کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ مقامی طور پر فخر کا احساس اور قومی نمائندگی کا امتزاج یقینی بنایا جا سکے۔
تیمور مرزا واصف اسپورٹس کراچی کی قیادت کریں گے جو پچھلے ماہ ملتان میں اپنی ٹیم کو فتح دلاچکے ہیں ۔ بہادر ، شیروانی اسپورٹس کراچی کے کپتان ہوں گے، فہد میاں چنوں ، ثاقب اسپورٹس کراچی کی قیادت کریں گے اور اسد شاہ مونی اسپورٹس کراچی کے کپتان ہوں گے۔ چھوٹا وکی ، ٹی زیڈ اسپورٹس کراچی کے کپتان ہوں گے جبکہ خرم چکوال حیدرآباد کے نور اسپورٹس کی قیادت کریں گے۔
ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں تماشائیوں کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ تمام میچز گراس روٹس کرکٹ یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے جس سے یہ ایونٹ قومی اور ممکنہ طور پر عالمی سطح کے ناظرین تک پہنچے گا اور منتظمین کے اس عزم کو ظاہر کرے گا کہ وہ ٹیپ بال کرکٹ کو فروغ چاہتے ہیں۔
پاکستان ٹیپ بال چیمپیئن شپ علی خان ترین ملتان سلطانز کے سابق اونر کی ذہنی تخلیق ہے جنہوں نے یہ اقدام اس مقصد کے لیے ترتیب دیا ہے کہ اسٹریٹ کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک منظم، پیشہ ورانہ راستہ فراہم کیا جا سکے۔
دہائیوں سے ٹیپ بال کرکٹ پاکستان کے کرکٹ کلچر کی روح رہی ہے جو تنگ گلیوں، کھلے میدانوں اور ملک بھر کے بہت زیادہ آبادی والے محلوں میں کھیلی جاتی رہی ہے تاہم شاندار مہارت اور تخلیقی صلاحیت رکھنے والے کھلاڑی پیدا کرنے کے باوجود اس کھیل کی شکل کو تاریخی طور پر باضابطہ شناخت یا انعام نہیں ملا۔
یہ چیمپیئن شپ اس تبدیلی کی خواہاں ہے۔ اس مقصد کے لیے معمول کی فرنچائز کرکٹ جیسی آرگنائزیشن، پروموشن، اور جوش و خروش کی سطح کو لاتے ہوئے یہ ایونٹ نہ صرف غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہا ہے بلکہ کھیلوں کی اس شاندار روایت کو بھی نمایاں کر رہا ہے جسے لاکھوں پاکستانی عزیز رکھتے ہیں۔
ملک کے اہم علاقوں میں چار ایونٹس کے انعقاد کے ساتھ 2026 کی چیمپیئن شپ میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ یہ پاکستان کی اسٹریٹ کرکٹ کی کہانی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.