URDUجے ڈی ڈبلیو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کوالیفائی کے لیے ُپرعزم

جے ڈی ڈبلیو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کوالیفائی کے لیے ُپرعزم

اہور ۔ جے ڈی ڈبلیو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں ابتک دو میچ کھیل چکی ہے جن میں ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ہری پور میں اس کا پہلا میچ ڈرا ہوا جبکہ ایبٹ آباد میں دوسرے میچ میں اسے ایم آئی ٹی سلوشنز کے خلاف آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس ماہ جے ڈی ڈبلیو کے بقیہ دو میچز احمد گلاس کے خلاف ہری پور میں 20 سے 22 مئی تک اور ریلویز کے خلاف اسلام آباد میں 24 سے 26 مئی تک ہیں جبکہ جون میں اس کے آخری دو میچز کنگزمین اکیڈمی اور پی ایچ اے راولپنڈی کے خلاف ہونگے۔
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپ میں رکھا گیا ہے۔ 18 سے 21 جون تک ہونے والے فائنل میں حصہ لینے والی دو ٹیمیں آئندہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اہل ہونگی اور آخری نمبر کی دو ٹیمیں گریڈ ٹو سلور ایونٹ میں ریلیگیٹ ہوجائیں گی۔
گزشتہ سیزن میں جے ڈی ڈبلیو نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کا سیمی فائنل ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیلا تھا۔ساحر ایسوسی ایٹس خراب روشنی سے متاثرہ میچ میں پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔
موجودہ ٹورنامنٹ میں جے ڈی ڈبلیو کو اپنے پہلے میچ میں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی خدمات حاصل تھیں۔ حارث پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ صاحبزادہ فرحان نے پہلی اننگز کے اسکور 277 رنز میں انفرادی طور پر74 رنز بنائے۔سمیر منہاس نے 53 رنز اسکور کیے جبکہ فرحان یوسف نے 31 رنز بنائے۔
ایشال ایسوسی ایٹس نے پہلی اننگز میں341 اور دوسری اننگز میں 4وکٹوں پر 168 رنز بنائے تھے۔
دوسرے میچ میں جے ڈی ڈبلیو نے 179 رنز بنائے جس میں ناصر نواز نے 50، سمیر منہاس نے 37 اور فرحان یوسف نے 36رنز اسکور کیے۔ ایم آئی ٹی نے 242 رنز بناکر 63رنز کی برتری حاصل کی۔ ماجد علی اور حسن حفیظ نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ جے ڈی ڈبلیو نے دوسری اننگز میں174 رنز بنائے۔زین اسحق اور ناصر نواز نے بالترتیب 45 اور43 رنز بنائے۔ ایم آئی ٹی سلوشنز نے 112 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر حاصل کرلیا محمد فاروق نے 62 رنز اسکور کیے اور حسنین ندیم ( 34 ) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 92 رنز کا اضافہ کیا۔
جے ڈی ڈبلیو کو توقع ہے کہ آئندہ میچز میں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان دستیاب ہونگے۔
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ( مختصر اسکور)
پہلا راؤنڈ (12-14 مئی) ریلویز گراؤنڈ ہری پور ۔
ایشال ایسوسی ایٹس ( 341 رنز کھلاڑی آؤٹ ) اور 168رنز 4کھلاڑی آؤٹ ) جے ڈی ڈبلیو (277) ۔ میچ ڈرا ہوگیا۔
دوسرا راؤنڈ ( 16 ۔18 مئی) ۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ایبٹ آباد ۔
جے ڈی ڈبلیو (179 اور 174 )
ایم آئی ٹی سلوشنز ( 242 اور114 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ) ۔ایم آئی ٹی سلوشنز نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرا راؤنڈ (20-22 مئی) جے ڈی ڈبلیو بمقابلہ احمد گلاس، ریلویز کرکٹ اسٹیڈیم، ہری پور
چوتھا راؤنڈ (24-26 مئی) جے ڈی ڈبلیو بمقابلہ ریلویز، نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد۔
پانچواں راؤنڈ (5-7 جون) جے ڈی ڈبلیو بمقابلہ کنگز مین اکیڈمی، ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ایبٹ آباد ۔
چھٹا راؤنڈ ( 9۔ 11جون ) جے ڈی ڈبلیو بمقابلہ پی ایچ اے راولپنڈی ۔ ریلویز اسٹیڈیم ہری پور۔
سیمی فائنل (14-16 جون) مقام کا اعلان ہونا ہے۔
فائنل (18-21 جون) مقام کا اعلان ہونا ہے

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.